نئی دہلی: ایشیا کپ 2022 میں پاکستانی ٹیم فائنل میں سری لنکا سے ہار گئی تھی، ٹیم کی کارکردگی سے مایوس سابق ٹسٹ کرکٹر صادق محمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برخاست کرنے کی گزارش کی ہے۔ صادق محمد نے کہا، ’اس سلیکشن کمیٹی کو بدلنے کا یہ صحیح وقت ہے، خاص طور پر محمد وسیم‘۔ کیونکہ ایک ٹھوس ٹی20 ٹیم بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
پاکستان سے غیر نظم و ضبط کی بلے بازی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے صادق محمد نے ’دی نیوز‘ سے کہا کہ ٹیم میں صرف دو اچھے بلے باز تھے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان۔ انہوں نے کہا کہ باقی صرف نعرے لگانے والے تھے۔ بائیں ہاتھ کے سابق سلامی بلے باز صادق محمد نے پاکستان کے لئے 41 ٹسٹ اور 19 یک روزہ میچ کھیلے ہیں۔

سابق ٹسٹ کرکٹر صادق محمد نے پی سی بی سے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برخاست کرنے کی گزارش کی ہے۔
آصف اور افتخار چیف سلیکٹر کے پسندیدہ ہیں کیا؟صادق محمد نے ٹیم سلیکشن کے پیمانہ پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا، ’ایسا لگتا ہے کہ آصف اور افتخار ہمارے چیف سلیکٹر کے پسندیدہ ہیں۔ انہیں سبھی دوروں کے لئے ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے اچھی کارکردگی پیش نہیں کی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ انہیں آرام دیا جانا چاہئے‘۔ صادق محمد نے کہا، ’یہ دونوں بلے باز کلب سطح کے ہیں اور انہیں گھریلو علاقائی ٹیموں کے لئے بھی نہیں منتخب کیا جانا چاہئے کیونکہ یہ آنے والے اہل نوجوانوں کو ان کی جگہ سے محروم کر رہے ہیں‘۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ اچھی تکنیک والے بلے باز پاکستان کو اپنی بلے بازی کے ذریعہ ہدف حاصل کرنے میں مدد کرسکتے ہیں، جس طرح سے محمد یوسف، انضمام الحق، جاوید میانداد، ظہیر عباس اور آصف اقبال کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔پاکستان کے لئے بری خبر: آفریدی کو Pakistan Cricket Board نے کیا معطل، کرکٹ کھیلنے پر فوری پابندی عائدبلے بازی آرڈر میں تبدیلی کی ضرورتسابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کو مڈل آرڈر میں ٹھوس بلے بازوں کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلے بازی کوچ محمد یوسف ضرور لیکچر دے رہے ہوں گے کہ کیسے کھیلنا ہے، لیکن موجودہ مڈل آرڈر کے بلے بازوں میں لگتا ہے کہ کھیل کی پالیسی سیکھنے کا بالکل بھی ارادہ نہیں ہے‘۔ آصف، افتخار اور کچھ حد تک، فخر زماں ایک اور دو نہیں لے سکتے۔ فخر زماں ایک سلامی بلے باز کے طور پر بہتر ہوسکتے تھے، کیونکہ انہوں نے ایشیا کپ میں پاور پلے میں سرکل کا استعمال بہتر طریقے سے کرسکتے ہیں۔
صادق محمد پاکستان کے سابق کوچ مکی آرتھر کے بابر اعظم اور محمد رضوان کو الگ کرنے کے مشورے سے متفق ہیں۔ صادق محمد نے کہا، ’کوچ ثقلین مشتاق کو فیصلہ لینا چاہئے تھا یا بابر اعظم کو تیسرے نمبر پر کھیلنے کا مشورہ دینا چاہئے تھا، کیونکہ وہ خراب دور سے گزر رہے تھے۔ سابق کرکٹر نے کہا، ‘میں مشورہ دوں گا کہ امام الحق اپنی صحیح تکنیک کے سبب سبھی ٹی20 میں محمد رضوان کے ساتھ اوپننگ کریں۔ اور ان کے پیچھے بابر اعظم، شان مسعود اور عبداللہ شفیق کا ہونا چاہئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔