اپنا ضلع منتخب کریں۔

    فرانس نے توڑا افریقی اور عرب ملکوں کا خواب، مراکش کو ہراکر مسلسل دوسری مرتبہ پہنچا فائنل میں

    فرانس نے توڑا افریقی اور عرب ملکوں کا خواب، مراکش کو ہراکر مسلسل دوسری مرتبہ پہنچا فائنل میں

    فرانس نے توڑا افریقی اور عرب ملکوں کا خواب، مراکش کو ہراکر مسلسل دوسری مرتبہ پہنچا فائنل میں

    فرانس نے پانچویں منٹ میں ہی سبقت حاصل کرلی تھی۔ تھیو ہرناڈیز نے ٹیم کے لیے پہلا گول کیا۔ ہرناڈیز نے مراکش کے گول کیپر بنو کو نزدیک سے چکمادیتے ہوئے گول داغ دیا

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Doha
    • Share this:
      گزشتہ چمپئن فرانس نے فٹ بال ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں موروکو کو 0-2 سے ہرادیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی اس نے لگاتار دوسری مرتبہ فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔ قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں 18 دسمبر (اتوار) کو اس کا مقابلہ ارجنٹینا سے ہوگا۔ فرانس ورلڈ کپ کی تاریخ میں چوتھی مرتبہ فائنل میں پہنچا ہے۔ وہ 1998 اور 2018 میں چمپئن بنا تھا۔ وہیں، 2006 میں اسے اٹلی کے خلاف ہار ملی تھی۔

      فرانس نے مراکش کو ہرا کر افریقی اور عرب ممالک کے خواب کو توڑ دیا ہے۔ مراکش ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم تھی۔ وہ اب تیسرے مقام کے لیے ہفتہ 17 دسمبر کو ہونے والے مقابلے میں کروشیا کے خلاف کھیلے گی۔ اس کے پاس جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کے اختتام کا موقع ہوگا۔

      فرانس کے لیے ہرناڈیز اور مووانی نے کیا گول
      فرانس کے لیے دو گول تھیو ہرناڈیز اور رینڈل کولو مووانی نے کیے۔ کیلین ایمباپپے، انٹونی گریزمین، اولیور جیروڈ اور عثمان ڈیمبیلے جیسے اسٹار کھلاڑی اس مقابلے میں گول نہیں کرپائے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ارجنٹینا، سیمی فائنل میں کروشیا کو 0-3 سے دی شکست

      یہ بھی پڑھیں:
      ارجن تیندولکر نے ڈیبیو میچ میں چھکےلگاکر پوری کی نصف سنچری، والد سچن کے بڑے ریکارڈ کو۔۔۔۔۔

      کے ایل راہل بولڈ ہوکر ہو گئے آگ ببولہ، بلے پر دے مارا مکا: ویڈیو وائرل

      فرانس نے پانچویں منٹ میں ہی سبقت حاصل کرلی تھی۔ تھیو ہرناڈیز نے ٹیم کے لیے پہلا گول کیا۔ ہرناڈیز نے مراکش کے گول کیپر بنو کو نزدیک سے چکمادیتے ہوئے گول داغ دیا۔ 79ویں منٹ میں ٹیم کو دوباری کامیابی ملی۔ اس کے لیے رینڈل کولو مووانی نے ٹیم کے لیے دوسرا گول کیا۔ وہ سبسٹیٹیوٹ کے طور پر میدان میں اترے تھے۔ انہوں نے اترنے کے 44 سیکنڈ بعد ہی گیند کو گول پوسٹ میں ڈال دیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: