اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پنالٹی پر گول نہیں کرپائے ہیری کین، انگلینڈ باہر، ساتویں مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچی فرانس

    پنالٹی پر گول نہیں کرپائے ہیری کین، انگلینڈ باہر، ساتویں مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچی فرانس

    پنالٹی پر گول نہیں کرپائے ہیری کین، انگلینڈ باہر، ساتویں مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچی فرانس

    فرانس کے منیجر ڈیڈیئر ڈیشاں اس ٹیم کے ساتھ ورلڈ کپ کے 17 میچ میں کوچ رہ چکے ہیں اور ان میں سے ٹیم نے 13 میچوں میں جیت حاصل کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Qatar
    • Share this:
      فرانس نے دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ کو 1-2 سے ہرادیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ فرانس کی ٹیم لگاتار دوسری مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہی ہے۔ اب ان کا سامنا سیمی فائنل میں موروکو سے ہوگا۔ موروکو نے کوارٹر فائنل میں پرتگال کو 0-1 سے ہرایا تھا۔ وہیں، ارجنٹینا کی ٹیم دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا سے ٹکرائے گی۔

      فرانس اب تاریخ رقم کرنے سے بس دو قدم دور ہے۔ فرانس کی ٹیم اگر ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہتی ہے تو گزشتہ ساٹھ سال میں لگاتار دو ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔ گزشتہ مرتبہ ایسا برازیل نے کیا تھا۔ اس نے 1958 اور 1962 میں لگاتار دو ورلڈ کپ جیتے تھے۔ اس کے بعد سے کوئی ٹیم لگاتار دو ورلڈ کپ نہیں جیت پائی ہے۔


      ساتویں مرتبہ سیمی فائنل میں فرانس
      فرانس کی ٹیم ساتویں مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ 1982 اور 1986 کے بعد فرانس کی ٹیم پہلی مرتبہ لگاتار دو ٹورنامنٹس کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم ساتویں مرتبہ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل راونڈ میں ہار کر باہر ہوئی ہے۔ یہ کسی دوسری ٹیم سے زیادہ ہے۔


      یہ بھی پڑھیں:
      فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کی تاریخی کامیابی، سیمی فائنل میں داخل، پرتگال کو 0-1 سے دی شکست

      یہ بھی پڑھیں:
      ایشان کشن دوہری سنچری لگانے والے سب سے نوجوان کھلاڑی بنے، سچن۔روہت سے نکلے آگے

      ابرار کے بعد بابر اعظم کا کمال، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی زوردار واپسی، انگلینڈ مشکل میں

      فرانس کے منیجر ڈیڈیئر ڈیشاں اس ٹیم کے ساتھ ورلڈ کپ کے 17 میچ میں کوچ رہ چکے ہیں اور ان میں سے ٹیم نے 13 میچوں میں جیت حاصل کی ہے۔ دو میچ ڈرا رہے ہیں اور دو میں فرانس کو ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ڈیشاں سے زیادہ صرف برازیل کے سابق کوچ فیلیپے اسکولاری (14) اور ہیلمٹ شان (16) نے اس ٹورنامنٹ میں جیت حاصل کی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: