ہوم » نیوز » اسپورٹس

عرفان خان کے انتقال پر جذباتی ہوئے سچن تندولکر، کہہ دی یہ بڑی بات، پوری دنیائے کرکٹ غمزدہ

بالی ووڈ کے عظیم اداکار عرفان خان (Irrfan Khan) کا 53 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ چارروز قبل ہی ان کی والدہ سعیدہ بیگم کا بھی انتقال ہوا تھا۔ کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں نے بھی عرفان کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

  • Share this:
عرفان خان کے انتقال پر جذباتی ہوئے سچن تندولکر، کہہ دی یہ بڑی بات، پوری دنیائے کرکٹ غمزدہ
عرفان خان 53 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔ لیکن ان کے کارنامے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

نئی دہلی: بالی ووڈ کے عظیم اداکار عرفان خان (Irrfan Khan) کا بدھ کو ممبئی (Mumbai) کےکوکیلابین اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ عرفان خان طویل وقت سے بیمار چل رہے تھے۔ 53 سال کی عمر میں وہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کے انتقال سےپورا ملک صدمے میں ہے۔ دنیائے کھیل نے بھی ان کے اس طرح جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستانی عظیم بلے باز سچن تندولکر (Sachin Tendulkar) سے لےکر بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال تک سبھی نےان کی موت پر افسوس کا اظہارکیا۔


سچن تندولکر (Sachin Tendulkar) نےٹوئٹ کرکے بتایا کہ وہ عران خان کے بہت بڑے مداح رہے ہیں اور انہوں نے ان کی سھی فلمیں دیکھی ہیں۔ سچن تندولکر نے لکھا، ’عرفان خان کےانتقال کے بارے میں سن کر افسوس ہوا۔ وہ میرے پسندیدہ اداکاروں میں سےتھے۔ میں نے ان کی تقریباً سبھی فلمیں دیکھی ہیں، جس میں ان کی آخری فلم انگریزی میڈیم بھی شامل ہے۔ وہ بغیرکوشش کئے ہی شاندار اداکار تھے۔ ان کی آتما کو شانتی (روح کو سکون) ملے۔




ویریندر سہواگ نے ٹوئٹ کرکے لکھا، ’ایک شاندار اداکار اور صلاحیت، انہیں اور ان کے فیملی کو اس مشکل گھڑی میں لڑنے کی ہمت دے’۔



ہندوستانی بلے باز سریش رینا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’عرفان خان کے انتقال کے بارے میں سن کر افسوس ہوا۔ وہ شاندار اداکار تھے۔ سبھی کو ان کی یاد آئے گی۔ ان کی فیملی کو اس مشکل گھڑی سے لڑنے کی ہمت ملے’۔



سابق ہندوستانی کرکٹر محمد کیف (Mohammad Kaif) نے ٹوئٹ کرتے ہوئےلکھا کہ عرفان خان ان کے پسندیدہ اداکار تھے۔ انہوں نے لکھا، ’عرفان کے انتقال کے بارے میں سن کر افسوس ہوا۔ میرے پسندیدہ اداکار جو بہت جلدی چلے گئے۔ ان کا کام ہمیشہ انہیں زندہ رکھے گا’۔



ہندوستان کے سابق کپتان انل کمبلے (Anil Kumble) نےکہا، ’عرفان کے بارے میں سن کر افسوس ہوا۔ ایک شاندار اداکار کفی جلدی سب کچھ چھوڑ کر چلےگئے۔ ان کے دوستوں اور فیملی کو بھگوان (خدا) ہمت دے’۔



ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال (Saina Nehwal) نے عرفان خان کی تصویر شیئرکرتے ہوئےلکھا کہ وہ سبھی کو بہت آئیں گے۔



اداکار عرفان خان (Irrfan Khan) کو منگل کے روز پیٹ کے انفیکشن کے بعد شہرکے ایک اسپتال کی آئی سی یو (ICU) میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ عرفان خان کی 2018 میں کینسرکی بیماری کا علاج ہوا تھا۔ علاج کے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں واپسی کرتے ہوئے ’انگریزی میڈیم’ فلم کی شوٹنگ کی تھی۔ یہ ان کی آخری فلم ثابت ہوئی۔ عرفان خان کی 95 سالہ ماں سعیدہ بیگم کا چار دن پہلےجے پور (Jaipur) میں انتقال ہوگیا تھا۔ اپنی ماں کی آخری رسوم میں بھی عرفان خان شریک نہیں ہوسکے تھے۔
First published: Apr 30, 2020 12:50 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading