உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گوتم گمبھیر نے ہندوستانی آل ٹائم ٹیسٹ الیون میں دھونی کو دی جگہ، انل کمبلے کو بنایا کپتان

    سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر نے کہا کہ ٹی 20 فارمیٹ میں ایک کوچ کا کام آپ کو مثبت ذہنیت کی صلاحیت سے آراستہ کرنا ہے تاکہ آپ اپنا فطری کھیل دکھا سکیں۔

    سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر نے کہا کہ ٹی 20 فارمیٹ میں ایک کوچ کا کام آپ کو مثبت ذہنیت کی صلاحیت سے آراستہ کرنا ہے تاکہ آپ اپنا فطری کھیل دکھا سکیں۔

    ہندوستان کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر نے ہندقستان کے لئے اپنی آل ٹائم الیون ٹیسٹ ٹیم میں دھونی کو جگہ دی ہے اور سابق لیگ اسپن گیند باز انل کمبلےکو کپتان منتخب کیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے درمیان تعلقات میں تلخی روز روشن کی طرح عیاں ہے لیکن گوتم گمبھیر نے ہندستان کے لئے اپنی آل ٹائم الیون ٹیسٹ ٹیم میں دھونی کو جگہ دی ہے اور سابق لیگ اسپن گیند باز انل کمبلے کو کپتان منتخب کیا ہے۔ آئی پی ایل میں جب گمبھیر کولکاتا نائٹ رائیڈرس کےکپتان تھے اور اپنی کپتانی میں انہوں نے کولکاتا کو 2012 میں پہلی بار چمپئن بنایا تھا تب انہوں نےکہا تھا کہ وہ موقع ملنے پر ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی کرسکتےہیں۔ اسی وقت سے گوتم گمبھیر اور مہندر سنگھ دھونی کے تعلقات میں کشیدگی آگئی تھی۔ دھونی تب تینوں فارمیٹ میں ہندوستان کے کپتان تھے۔

      گذشتہ دو اپریل کو جب بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2011 کے فائنل میں مہندر سنگھ دھونی کے تاریخی فتح والےچھکےکا ذکر کیا تھا تو گمبھیر بھڑک گئے تھے اور انہوں نےکہا تھا کہ یہ ورلڈ کپ پوری ٹیم کے تعاون سے جیتا گیا تھا۔ گوتم گمبھیر نےتلخ انداز میں ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ آپ کو یاد دلا دوں کہ 2011 ورلڈ کپ کا خطاب ہندوستان، ہندوستانی ٹیم اور مددگار عملہ نے مل کرجیتا تھا۔ وقت آ گیا ہےکہ آپ ایک چھکے سے اپنا لگاؤ کم کرلیں، لیکن اپنی آل ٹائم ٹیسٹ ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے دھونی کی زبردست بلے بازی اور وكٹ كيپنگ کو ذہن میں رکھا اور انہیں ٹیم میں وکٹ کیپربلےبازکے طور پر رکھا۔

      گوتم گمبھیر نے ہندستان کے لئے اپنی آل ٹائم الیون ٹیسٹ ٹیم میں دھونی کو جگہ دی ہے۔
      گوتم گمبھیر نے ہندستان کے لئے اپنی آل ٹائم الیون ٹیسٹ ٹیم میں دھونی کو جگہ دی ہے۔


      ہندوستان کی ٹیسٹ تاریخ میں وراٹ کوہلی، دھونی اور سوربھ گانگولی سب سے زیادہ کامیاب کپتان ہیں، لیکن گوتم گمبھیر نے اپنی ٹیم کےکپتان کے طور پر انل کمبلےکو منتخب کیا، جن کی کپتانی میں ریکارڈ کچھ خاص نہیں رہے۔ ویسےگوتم گمبھیر نے ہمیشہ انل کمبلےکی قیادت کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں دعوی کیا تھا کہ اگر انل کمبلے طویل وقت تک ہندوستانی ٹیم کے کپتان رہتے تو وہ کپتانی کے کئی ریکارڈ توڑ دیتے۔ اسی وجہ سے گوتم گمبھیر نے اپنی ٹیسٹ ٹیم میں انل کمبلے کو کپتان منتخب کیا ہے۔

      گوتم گمبھیر نے اپنی ٹیم کےکپتان کے طور پر انل کمبلےکو منتخب کیا۔
      گوتم گمبھیر نے اپنی ٹیم کےکپتان کے طور پر انل کمبلےکو منتخب کیا۔


      انل کمبلے نے 14 ٹیسٹ میچوں میں ہندوستان کی کپتانی کی ہے، جس میں سے ٹیم نے تین میچ جیتےجبکہ پانچ میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ بن چکے گوتم گمبھیر نے لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور سابق بلے باز سنیل گواسکر اور ٹیم کے سابق دھماکہ خیز اوپنر وریندر سہواگ کو اوپننگ بلے باز کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ دونوں ہی بلے باز اپنے وقت کے عظیم بلےباز ہیں۔ سنیل گواسکر نے ٹیسٹ کیریئر میں 10122 اور سہواگ نے 8586 رنز بنائے ہیں۔  گوتم گمبھیر نے ہندوستانی ٹیم کے دیوار مانےجانے والے راہل دراوڑ اور آئکن کرکٹر سچن تندولکر کو بھی اپنی ٹیم میں مقام دیا ہے۔ انہوں نے دراوڑ کو ان کے تیسرے اور سچن کو ان کے چوتھے نمبر پر رکھا ہے۔

      گوتم گمبھیر نے گیند بازی کے شعبہ میں  ظہیر خان کے خان کے علاوہ جواگل سری ناتھ اور ہربھجن سنگھ کو منتخب کیا ہے۔
      گوتم گمبھیر نے گیند بازی کے شعبہ میں  ظہیر خان کے خان کے علاوہ جواگل سری ناتھ اور ہربھجن سنگھ کو منتخب کیا ہے۔


      راہل دراوڑ اور سچن تندولکر دونوں ہی کھلاڑی ایک وقت ہندوستانی ٹیم کے کپتان رہے ہیں اور انہوں نے ہندوستان کے لئے بہت بڑی اننگ کھیلی ہیں۔ دراوڑ نے 164 ٹیسٹ میچوں میں 52.31 کی اوسط سے 13288 اور سچن نے ریکارڈ 200 ٹیسٹ میچوں میں 15921 رنز بنائے ہیں۔ گمبھیر نے ’اسپورٹس تک‘ کے ساتھ بات چیت میں اپنی ٹیم کو منتخب کرنے میں ٹیم انڈیا کےکپتان وراٹ کوہلی اور سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلےباز مہندر سنگھ دھونی کو بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر رکھا ہے۔ دھونی نے اگرچہ ٹیسٹ کرکٹ سے 2014 میں ریٹائرمنٹ لےلیا تھا، لیکن وہ اب بھی ہندوستان کے بہترین وکٹ کیپر ہیں۔ دھونی نے وکٹ کے پیچھے 294 شکار کیے ہیں۔ گوتم گمبھیر نے اپنی آل ٹائم الیون میں ہندوستان کو پہلی بار عالمی کپ جتانے والے کپتان کپل دیو کو شامل کیا ہے۔ گمبھیر نے ٹیم میں کپل کو واحد آل راؤنڈر کے طور پر منتخب کیا ہے۔ گیند بازی میں انہوں نے اسپن شعبہ میں کمبلے کے ساتھ ساتھ آف اسپنر ہربھجن سنگھ اور سابق تیز گیند باز ظہیرخان اور جواگل سری ناتھ کو منتخب کیا ہے۔

      گوتم گمبھیر کی آل ٹائم ہندوستانی ٹیسٹ الیون ٹیم اس طرح ہے:

      سنیل گواسکر، وریندر سہواگ، راہل دراوڑ، سچن تندولکر، وراٹ کوہلی، کپل دیو، مہندر سنگھ دھونی، ہربھجن سنگھ، انل کمبلے (کپتان)، ظہیر خان، جواگل سری ناتھ۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: