ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو آئی پی ایل شروع ہونے سے پہلےکپتان بدلنا چاہئےتھا: گوتم گمبھیر

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے سابق کپتان گوتم گمبھیر نےکہا،"فرنچائز ی کے اس فیصلے سے میں تھوڑا سا حیران ہوں۔ دنیش کارتک نے ڈھائی سال تک کولکاتا کی قیادت کی۔ سیزن کے بیچ میں ٹیم کو کپتان تبدیل نہیں کرنا چاہئے تھا۔ کولکاتا کی پوزیشن اتنی خراب نہیں ہے کہ انہیں کپتان تبدیل کرنا پڑے، لہذا میں اس فیصلے سے حیران ہوں۔ "

  • Share this:
IPL 2020: کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو آئی پی ایل شروع ہونے سے پہلےکپتان بدلنا چاہئےتھا: گوتم گمبھیر
IPL 2020: کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو آئی پی ایل شروع ہونے سے پہلےکپتان بدلنا چاہئےتھا: گوتم گمبھیر

ابوظہبی: کولکاتا نائٹ رائڈرس کے سابق کپتان گوتم گمبھیر کا خیال ہے کہ فرنچائزی کو آئی پی ایل- 13 شروع ہونے سے پہلے ہی ٹیم کا کپتان بدلنا چاہئے تھا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے کپتان دنیش کارتک جمعہ کے روز اپنے عہدے یہ کہتے ہوئے ہٹے تھے کہ انہیں اپنی بلے بازی پر توجہ دینی ہے۔ دنیش کارتک کی جگہ ایان مورگن کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ گوتم گمبھیر کا حالانکہ خیال ہے کہ ایان مورگن ٹیم میں زیادہ تبدیلی نہیں لاسکیں گے۔

دنیش کارتک گذشتہ ڈھائی سال تک کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے کپتان تھے اور انہوں نے اس سیزن میں سات میچوں میں ٹیم کی قیادت کی، جس میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے چار میں کامیابی حاصل کی اور تین میچ ہارے۔ ایان مورگن کی کپتانی میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا مقابلہ ممبئی انڈینس سے ہوا، جہاں اسے 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے سابق کپتان گوتم گمبھیر نےکہا،"فرنچائز ی کے اس فیصلے سے میں تھوڑا سا حیران ہوں۔ دنیش کارتک نے ڈھائی سال تک کولکاتا کی قیادت کی۔ سیزن کے بیچ میں ٹیم کو کپتان تبدیل نہیں کرنا چاہئے تھا۔ کولکاتا کی پوزیشن اتنی خراب نہیں ہے کہ انہیں کپتان تبدیل کرنا پڑے، لہذا میں اس فیصلے سے حیران ہوں۔ "
کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے سابق کپتان گوتم گمبھیر نےکہا،"فرنچائز ی کے اس فیصلے سے میں تھوڑا سا حیران ہوں۔ دنیش کارتک نے ڈھائی سال تک کولکاتا کی قیادت کی۔ سیزن کے بیچ میں ٹیم کو کپتان تبدیل نہیں کرنا چاہئے تھا۔ کولکاتا کی پوزیشن اتنی خراب نہیں ہے کہ انہیں کپتان تبدیل کرنا پڑے، لہذا میں اس فیصلے سے حیران ہوں۔ "


گوتم گمبھیر نے کہا، "کرکٹ تعلقات کا کھیل نہیں ہے۔ یہاں فارم دکھانے کی ضرورت ہے اور سچ پوچھیں تو، مجھے نہیں لگتا کہ ایان مورگن بہت زیادہ تبدیلی لا سکیں گے۔" اگر وہ ٹورنا منٹ کے آغاز میں ہی کپتانی سنبھالتے تو وہ بہت سی تبدیلی لاسکتے تھے۔ ٹورنامنٹ کے بیچ میں کپتان تبدیل کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ کوچ اور کپتان کے مابین اچھے تعلقات رہنا بہتر ہے۔ "
کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے سابق کپتان اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے مزید کہا،"فرنچائز ی کے اس فیصلے سے میں تھوڑا سا حیران ہوں۔ دنیش کارتک نے ڈھائی سال تک کولکاتا کی قیادت کی۔ سیزن کے بیچ میں ٹیم کو کپتان تبدیل نہیں کرنا چاہئے تھا۔ کولکاتا کی پوزیشن اتنی خراب نہیں ہے کہ انہیں کپتان تبدیل کرنا پڑے، لہذا میں اس فیصلے سے حیران ہوں۔ "

نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 18, 2020 08:27 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading