گوتم گمبھیر کا بڑا بیان- روہت شرما کو کپتان نہ بنانا شرمناک اور ٹیم انڈیا کی بدقسمتی
گوتم گمبھیر (Gautam Gambhir) نے کہا کہ روہت شرما (Rohit Sharma) اس سے زیادہ کچھ نہیں کرسکتے کہ جس ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں، اسے جیت دلا رہے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 11, 2020 03:37 PM IST

گوتم گمبھیر کا بڑا بیان- روہت شرما کو کپتان نہ بنانا شرمناک اور ٹیم انڈیا کی بدقسمتی
نئی دہلی: روہت شرما (Rohti Sharma) نے اپنی کپتانی میں ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) کو ریکارڈ پانچویں بار خطاب دلا دیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ ٹی -20 کرکٹ کے بادشاہ ہیں۔ منگل کو ممبئی نے دہلی کیپٹلس (Delhi Capitals) کو 5 وکٹ سے شکست دے کر پانچویں بار اور مسلسل دوسری بار خطاب جیتا۔ روہت شرما آئی پی ایل (IPL) کے سب سے کامیاب کپتان بھی ہیں۔ اس خطابی جیت کے بعد روہت شرما کو ٹیم انڈیا کا کپتان بنائے جانے کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔ سابق عظیم ہندوستانی کھلاڑی گوتم گمبھیر نے بھی کہا کہ اگر آگے سفید بال گرکٹ میں ٹیم انڈیا کا کپتان بنائے جانے پر روہت شرما کے نام پر غور نہیں کیا جاتا ہے تو یہ شرمناک اور ہندوستانی کرکٹ کی بدقسمتی ہوگی۔
کرک انفو سے بات کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے کہا کہ اگر روہت شرما کو ٹیم انڈیا کا کپتان نہیں بنایا جاتا ہے تو اس سے ٹیم انڈیا کا نقصان ہوگا، روہت شرما کا نہیں۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ ایک کپتان اتنا ہی اچھا ہوتا ہے، جتنی اچھی اس کی ٹیم ہوتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے، مگر آخر ایک کپتان کو پرکھنے کا کیا پیمانہ ہوتا ہے کہ کون اچھا ہے اور کون نہیں۔

کرک انفو سے بات کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے کہا کہ اگر روہت شرما کو ٹیم انڈیا کا کپتان نہیں بنایا جاتا ہے تو اس سے ٹیم انڈیا کا نقصان ہوگا، روہت شرما کا نہیں۔
سب کے لئے پرکھنے کا پیمانہ ایک جیسا ہو