گوتم گمبھیر کی وراٹ پر تنقید، کہا- کوہلی کی کپتانی سمجھ سے بالاتر
ہندوستان کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں دو میچوں میں ملی مسلسل شکست کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کو نشانہ بناتے ہوئے تیزگیندباز جسپریت بمراہ کا صحیح طریقہ سے استعمال نہ کرنے پر سوال اٹھایا ہے۔
- UNI
- Last Updated: Nov 30, 2020 08:12 PM IST

گوتم گمبھیر کی وراٹ پر تنقید، کہا- کوہلی کی کپتانی سمجھ سے بالاتر
ممبئی: ہندوستان کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں دو میچوں میں ملی مسلسل شکست کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کو نشانہ بناتے ہوئے تیزگیندباز جسپریت بمراہ کا صحیح طریقہ سے استعمال نہ کرنے پر سوال اٹھایا ہے۔ جسپریت بمراہ نے اتوار کے روز آسٹریلیا کے خلاف موجودہ سیریز کے دوسرے میچ میں اپنے پہلے اسپیل میں دوسرا اور چوتھا اوور کرتے ہوئے محض 7 رن دیئے تھے۔ اس کے بعد پاورپلے میں ان سے صرف ایک اوور کروایا گیا۔ جسپریت بمراہ نے اننگزکا 9واں اوور ڈالا۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ ان کی سمجھ سے باہر ہے کہ بمراہ کو نئی گیندباز سے صرف دو اوور کیوں کرائے گئے۔
گوتم گمبھیر نے اتوار کے روز میچ کے بعد کرک انفو کے ایک پروگرام میں کہا کہ ’ایمانداری سے کہوں تو مجھے وراٹ کوہلی کی کپتانی سمجھ نہیں آئی۔ ہم اس بارے میں مسلسل بات کررہے ہیں کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ وکٹ حاصل کرنا ہوگا اور ہمیں آسٹریلیا کی بلے بازی لائن اپ کا توڑ نکالنا ہوگا، لیکن وراٹ کوہلی اپنے اہم گیندباز جسپریت بمراہ سے نئی گیند سے دو اوور ہی کرا رہے ہیں۔ عام طور پر ایک روزہ میچ میں 4-3 اوور کے اسپیل ہوتے ہیں اور کسی گیندباز سے زیادہ تر ایک اسپیل میں چار اوور کرائے جاتے ہیں۔

گوتم گمبھیر نے اتوار کے روز میچ کے بعد کرک انفو کے ایک پروگرام میں کہا کہ ’ایمانداری سے کہوں تو مجھے وراٹ کوہلی کی کپتانی سمجھ نہیں آئی۔