نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر نے دعویٰ کیا ہے، ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو عالمی سطح پر پہنچانے میں راہل دراوڑ کا بہت بڑا ہاتھ رہا ہے، لیکن ہندوستانی کرکٹ میں راہل دراوڑ کی خدمات کا اعتراف کم ہی کیا گیا ہے۔ آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ گوتم گمبھیر کتنے بڑے کھلاڑی ہیں، وہ جو بولنا چاہتے ہیں، ڈنکے کی چوٹ پر بولتے ہیں اور کسی کی پرواہ نہیں کرتے ہیں۔ پھر چاہے وہ سیاسی پچ ہو یا کرکٹ، گوتم گمبھیر اپنے خیالات کے بارے میں بہت کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔
اسٹار اسپورٹس شو 'کرکٹ کنکٹڈ ' میں گوتم گمبھیر نے سابق کپتان راہل دراوڑ اور ان کے ملک کی کرکٹ پر اثرات کے بارے میں بات کی۔ اسٹار اسپورٹس شو میں گوتم گمبھیر نے کہا کہ میں نے اپنے ونڈے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز سوربھ گانگولی کی کپتانی میں کیا تھا جبکہ میں نے اپنا پہلا ٹیسٹ راہل دراوڑ کی کپتانی میں کھیلا تھا۔
سابق سلامی بلے باز نے کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم راہل دراوڑ کو کپتانی کا زیادہ کریڈٹ نہیں دیتے ہیں اور ہم صرف سوربھ گانگولی، مہندر سنگھ دھونی اور اب وراٹ کوہلی کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ ریکارڈز کے اعتبار سے دیکھا جائے تو راہل شاید سب سے زیادہ کم قیمت والے کرکٹر سمجھے گئے ہیں۔ ہم انگلینڈ ، ونڈیز میں میچ جیتے۔ ہم نے لگاتار 14-15 میچ جیتے۔
گوتم گمبھیر نے کہا کہ اگر آپ راہل دراوڑ کو بطور کرکٹر دیکھیں تو میرے خیال میں ان سے ٹیسٹ کرکٹ میں اننگز شروع کرنے کو کہا گیا تھا ، انہوں نے یہ کیا۔ انہوں نے نمبر 3 پر بیٹنگ کی۔ وکٹ کیپنگ کی۔ دراوڑ نے فنشر کا کردار ادا کیا۔ دراوڑ نے وہ سب کچھ کیا جو ہندوستانی کرکٹ یا کپتان نے ان سے کرنے کو کہا تھا۔ اور آپ اس طرح کے رول ماڈل چاہتے ہی ہیں۔ میرے مطابق دراوڑ نے بڑا اثر چھوڑا۔
گوتم گمبھیر نے کہا کہ سوربھ گنگولی نے ہمیشہ اپنی جارحیت کی وجہ سے ون ڈے کرکٹ میں ایک بہت بڑا اثر ڈالا، لیکن مجموعی طور پر دراوڑ نے زیادہ اثر چھوڑا۔ در حقیقت آپ ان کے اثر کا مقابلہ سچن تندولکر سے بھی کرسکتے ہیں کیونکہ راہل دراوڑ ایسے بلے باز تھے جنہوں نے اپنے کیریئر میں سچن کی ہمعصری کی ، لیکن ان دونوں کا اثر ایک جیسا ہے۔ گمبھیر نے کہا کہ انڈین پریمیر لیگ میں کوکتہ نائیٹ رائیڈرس کے نشترکہ مالک شاہ رخ خان نے مجھ سے کہا تھا کہ "یہ تمہاری ٹیم ہے ، اسے بناؤیا بگاڑو ، میں مداخلت نہیں کروں گا،شاہ رخ خان کے اس بیان کے جواب میں میں نے ان سے صرف ایک بات کا وعدہ کیا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ آنے والے وقت میں یہ ٹیم کہاں ہوگی لیکن میں ٹیم میں رہوں یا نہ رہوں ،یہ فرنچائز زیادہ بہتر پوزیشن میں ہوگی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔