نئی دہلی: ہندوستان کے سابق سلامی بلے بازگوتم گمبھیر (Gautam Gambhir) نے ایک انٹرویو میں انل کمبلے (Anil Kumble) پر بڑی بات کہی ہے۔ گوتم گمبھیر نے دعویٰ کیا کہ اگر انل کمبلےکے وقت میں ڈی آر ایس ہوتا تو ان کے 900 سے زیادہ وکٹ ہوتے۔ گوتم گمبھیر نے انل کمبلے کے ساتھ ساتھ ہربھجن سنگھ کی بھی تعریف کی اورکہا کہ ڈی آر ایس سے ہربھجن سنگھ اور انل کمبلے دونوں کو کافی فائدہ ہوتا۔ واضح رہے کہ انل کمبلے کے نام ٹسٹ میں 619 وکٹ ہیں۔ وہ ہندوستان کے لئے ٹسٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والےگیند باز ہیں، وہیں دنیا میں وہ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ہربھجن سنگھ نے ٹسٹ میں ہندوستان کے لئے 417 وکٹ لئے ہیں۔
گوتم گمبھیر کا ’گمبھیر’ کا بیانگوتم گمبھیر (Gautam Gambhir) نے’اسپورٹس تک’ سے انسٹا گرام پر بات کرتے ہوئےکہا، ’اگر ڈی آرایس اس وقت ہوتا، جب انل کمبلےکھیل رہے تھے، تو وہ اپنے کیریئرکا خاتمہ 900 سے زیادہ وکٹ کے ساتھ کرتے اور ہربھجن سنگھ بھی 700 سے زیادہ وکٹ لیتے۔ انہوں نے کہا، ’ہربھجن سنگھ اور کمبلے دونوں کئی بار فرنٹ فٹ پر ہی ایل بی ڈبلیو لینے سے چوک گئے تھے۔ ہربھجن سنگھ نےکیپ ٹاون میں 7 وکٹ لئے تھے، وہاں کے پچ تو اسپنروں کے مفید تھی ہی نہیں۔ سوچئے، اگر وہ مدد گار ہوتی تو مخالف ٹیم 100 رن بھی نہیں بنا پاتی۔

گوتم گمبھیر نے انل کمبلےکی کپتانی کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ انل کمبلے جیسے کپتان کے لئے جان تک دے سکتا ہوں۔
انل کمبلے کےلئے جان بھی دینے کو تیار گوتم گمبھیرگوتم گمبھیر (Gautam Gambhir) نے انل کمبلے (Anil Kumble) کی کپتانی کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ انل کمبلے جیسے کپتان کے لئے جان تک دے سکتا ہوں۔ انہوں نے انل کمبلے سے جڑا ایک واقعہ سنایا، وہ ٹیم میں اپنی جگہ کو لے کر پوری طرح سے مطمئن ہوگئے تھے۔ گوتم گمبھیر نے آسٹریلیا کے خلاف 2008 میں کھیلی گئی سیریز کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’سہواگ اور میں ڈنر کر رہے تھے اور تبھی انل کمبلے آئے اور کہا کہ تم دونوں پوری سیریز میں اوپننگ کرو گے، چاہے کچھ بھی ہو۔ تم دونوں 8 بار بغیر رن بنائے بھی آوٹ ہوتے ہو، تو کوئی بات نہیں’۔ گوتم گمبھیر نے کہا، ’میں نے اپنے کیریئر میں کسی سے اس طرح کے الفاظ نہیں سنے۔ اگر مجھے کسی کے لئے اپنی زندگی دینی پڑی تو میں انل کمبلے کے لئے دوں گا۔ وہ الفاظ بھی میرے دل میں ہیں’۔

گوتم گمبھیر نے ہندوستان کےلئے اپنی آل ٹائم الیون ٹیسٹ ٹیم میں انل کمبلے کو کپتان منتخب کیا ہے۔
گوتم گمبھیر نے ہندوستان کےلئے اپنی آل ٹائم الیون ٹیسٹ ٹیم میں دھونی کو جگہ دی ہے اور سابق لیگ اسپن گیند باز انل کمبلے کو کپتان منتخب کیا ہے۔ ہندوستان کی ٹیسٹ تاریخ میں وراٹ کوہلی، دھونی اور سوربھ گانگولی سب سے زیادہ کامیاب کپتان ہیں، لیکن گوتم گمبھیر نے اپنی ٹیم کےکپتان کے طور پر انل کمبلےکو منتخب کیا، جن کی کپتانی میں ریکارڈ کچھ خاص نہیں رہے۔ ویسےگوتم گمبھیر نے ہمیشہ انل کمبلےکی قیادت کی تعریف کی ہے۔ انہوں نےحال ہی میں دعوی کیا تھا کہ اگر انل کمبلے طویل وقت تک ہندوستانی ٹیم کےکپتان رہتے تو وہ کپتانی کےکئی ریکارڈ توڑ دیتے۔ اسی وجہ سےگوتم گمبھیر نے اپنی ٹیسٹ ٹیم میں انل کمبلے کو کپتان منتخب کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔