ہندوستان میں ہوئے درد ناک حادثہ سے رویا آفریدی کا دل، گوتم گمبھیرنے کہا شکریہ!۔
شاہد آفریدی نے دشہرے کے دن امرتسرمیں ہوئے ریل حادثے پربے حد افسوس کااظہارکرتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کااظہارکیا تھا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 26, 2018 04:16 PM IST

شاہد آفریدی اورگوتم گمبھیر: فائل فوٹو
ٹیم انڈیا کو دو عالمی کپ جتانے والے بلے باز گوتم گمبھیر کی اگراپنے کیریئرمیں شاہد آفریدی سے کبھی نہیں بنی۔ اکثران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ کے دوران جھڑپ ہوتی دیکھی گئی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی یہ دونوں کھلاڑی اکثرسوشل میڈیا پربھڑتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں، لیکن اب گوتم گمبھیر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو شکریہ کہا ہے۔
دراصل شاہد آفریدی نے دشہرے کے دن امرتسرمیں ہوئے ریل حادثے پربے حد افسوس کااظہار کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹرہینڈل پرٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا "ہندوستان میں بے حد دردناک حادثہ ہوا۔ میری ہمدردی متاثرہ اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ اللہ ان کو اس دکھ سے ابھرنے کی طاقت دے"۔ آفریدی کے علاوہ شعیب اخترنے بھی امرتسرریل حادثے پرافسوس کا اظہار کیا تھا۔
شاہد آفریدی کے اس ٹوئٹ نے گوتم گمبھیر کا دل جیت لیا۔ انہوں نے آفریدی اورشعیب اخترکواس کے لئے شکریہ کہا۔ گوتم گمبھیر نے ٹوئٹرپرلکھا "میرے اورآفریدی کے درمیان تاریخ ہے، لیکن میں امرتسر ریل حادثے پران کی ہمدردی اورافسوس کے اظہار کا شکرگزار ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ہندوستان میں ہرکوئی آفریدی کے اس جذبے کا احترام کرے گا۔ شعیب اخترکو بھی اس حادثے پرافسوس ظاہرکرنے کے لئے شکریہ"۔
While there may be history between me and @SAfridiOfficial but i really appreciate his gesture of expressing grief for d families of Amritsar train accident victims. Am sure everyone in India welcomes such gestures. A big thanks to @shoaib100mph too for his condolences. https://t.co/9HS8MAQO14
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) October 25, 2018
آپ کو بتادیں کہ امرتسرریل حادثہ میں 61 لوگوں کی جان گئی تھی۔ حادثے میں 140 لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ امرتسرمیں بھیڑ راون دہن دیکھنے کے لئے ریلوے ٹریک کے پاس کھڑی تھی۔ اسی دوران ٹرین آگئی اوراتنا بڑا حادثہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی تمباکو کھاتے ہوئے کیمرے میں قید، ویڈیو وائرل
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کو ہندوستان کے اس سابق کرکٹر نے دیا تھا "بوم بوم " کا لقب، طوفانی بلے باز نے خود کیا انکشاف
یہ بھی پڑھیں: آفریدی کا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر جلد ہی 500 چھکے پورے کرے گا یہ بلے باز!۔