உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سرفرازاحمد کوٹسٹ کپتانی سے ہٹائےگا پاکستان، یہ 'گمنام' کھلاڑی بنے گا کپتان

    سرفرازاحمد کوٹسٹ کپتانی سے ہٹائے گا پاکستان۔

    سرفرازاحمد کوٹسٹ کپتانی سے ہٹائے گا پاکستان۔

    سرفرازاحمد ہفتہ کو بیان دیا تھا کہ ان کی کپتانی چھوڑنی کی خواہش نہیں ہے، لیکن اب ان کی ٹسٹ کپتانی سے رخصتی طے ہے۔

    • Share this:
      آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنا پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کوبھاری پڑنے والا ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کی مانیں تو ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کو ٹسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ لے لیا گیا ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہ فیصلہ سرفرازاحمد کے اس بیان کے بعد آیا ہے، جس میں انہوں نے ایک دن پہلے ہی نیشنل اسٹیڈیم میں نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ ان کا کپتانی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

      سرفرازاحمد نے کہا تھا کہ اس معاملے میں پی سی بی ہی کوئی فیصلہ لے سکتا ہے۔ پاکستانی کپتان 32 سالہ سرفرازاحمد نے اب تک 13 ٹسٹ میچوں میں پاکستانی ٹیم کی کمان سنبھالی ہے، جس میں سے ٹیم کوچارمیں جیت اور8 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق، پی سی بی آئی سی سی ٹسٹ چمپئن شپ سے پہلے ٹسٹ ٹیم کے لئے نیا کپتان مقررکرنا چاہتا ہے۔

      پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی دو اگست کو قومی کرکٹ اکادمی میں بیٹھ کرمرد اورخواتین ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینی والی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ میٹنگ میں کپتانی معاملے پر غوروخوض کیاجائے گا اورہوسکتا ہے کہ نئے کپتان کا الیکشن کرلیا جائے۔

      سرفرازاحمد۔
      سرفرازاحمد۔


      شان مسعود بنیں گے نئے ٹسٹ کپتان؟ 

      جیو نیوزکی خبروں کی مانیں تو شان مسعود کوٹسٹ ٹیم کا نیا کپتان بنایا جا سکتا ہے۔ شان مسعود نے اب تک 15 ٹسٹ میچوں میں 26.43 کے اوسط سے 797 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف گزشتہ ٹسٹ میچ کھیلا تھا، جس میں دونصف سنچری لگائی تھی۔ شان مسعود کواتنا تجربہ نہیں ہے، کہیں انہیں کمان سونپ کرپاکستان کرکٹ بورڈ کوئی بڑی غلطی نہ کردے۔

      شان مسعود۔
      شان مسعود۔
      First published: