ہوم » نیوز » اسپورٹس

میچ سے پہلے اپنی ٹیم اور ملک چھوڑ کر پاکستان’ بھاگا‘ یہ کرکٹر، ڈھونڈتے رہے ساتھی کھلاڑی

بتا دیں کہ غلام شبیر ابو ظبی میں چل رہے ٹی 20 عالمی کپ کوالیفائر میں کھیل رہے تھے لیکن اچانک وہ ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے پہلے ہی غائب ہو گئے۔

  • Share this:
میچ سے پہلے اپنی ٹیم اور ملک چھوڑ کر پاکستان’ بھاگا‘ یہ کرکٹر، ڈھونڈتے رہے ساتھی کھلاڑی
میچ سے پہلے اپنی ٹیم اور ملک چھوڑ کر پاکستان’ بھاگا‘ یہ کرکٹر، ڈھونڈتے رہے ساتھی کھلاڑی

ابوظبی۔ میچ فکسنگ کے الزام میں اپنے چار کھلاڑیوں پر پابندی کے بعد اب یو اے ای کی ٹیم کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ یو اے ای کے وکٹ کیپر غلام شبیر اپنی ٹیم ہی نہیں، ملک بھی چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ خبروں کے مطابق، غلام شبیر یو اے ای چھوڑ کر پاکستان چلے گئے ہیں۔ ان کے ملک چھوڑنے کی وجہ بھی اب تک سامنے نہیں آئی ہے۔


بتا دیں کہ غلام شبیر ابو ظبی میں چل رہے ٹی 20 عالمی کپ کوالیفائر میں کھیل رہے تھے لیکن اچانک وہ ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے پہلے ہی غائب ہو گئے۔


خبروں کے مطابق، غلام شبیر یو اے ای چھوڑ کر پاکستان چلے گئے ہیں۔
خبروں کے مطابق، غلام شبیر یو اے ای چھوڑ کر پاکستان چلے گئے ہیں۔


ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، غلام شبیر کو آخری بار اتوار کو دیکھا گیا تھا۔ غلام شبیر کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے پہلے پیر کو صبح 11 بجے ٹیم میٹنگ میں شامل ہونا تھا لیکن وہ اس میٹنگ میں نہیں پہنچے۔ اس کے بعد منگل کو جرسی کے خلاف میچ میں بھی غلام ٹیم سے نہیں جڑے اور نتیجتا ان کی ٹیم یہ مقابلہ ہار گئی۔ حالانکہ اب انکشاف ہوا ہے کہ غلام شبیر ٹھیک ہیں اور وہ اس وقت پاکستان میں ہیں۔

یو اے ای کے ٹیم منیجر پیٹر کیلی نے بتایا’’ پیر کی صبح 11 بجے ٹیم کی میٹنگ تھی اور غلام شبیر اس میں نہیں آئے۔ وہ ٹیم بس میں بھی دکھائی نہیں دئیے۔ ہمیں ان کی فکر ہوئی تو ہم نے ان کے ساتھی اور رشتہ داروں سے رابطہ قائم کیا۔ ہم نے اسپتالوں میں بھی ان کی تلاش کی۔ ہم ان کے گھر بھی گئے اور پھر ہمیں پتہ چلا کہ وہ یو اے ای چھوڑ کر پاکستان چلے گئے ہیں‘‘۔
First published: Oct 23, 2019 12:47 PM IST