உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی20 عالمی کپ سے پہلے پاکستان کے لئے آئی خوشخبری، سب سے بڑے کھلاڑی نے واپسی کی شروع کی تیاری

    پاکستانی ٹیم کے لئے بڑی خوشخبری۔ (AFP)

    پاکستانی ٹیم کے لئے بڑی خوشخبری۔ (AFP)

    آئی سی سی مرد ٹی20 عالمی کپ 2022 کے شروع ہونے میں اب گنتی کے محض کچھ دن باقی رہ گئے ہیں۔ مشہور ٹورنا منٹ کے شروع ہونے سے پہلے پڑوسی ملک پاکستان کے لئے ایک بڑی خوشخبری نکل کر سامنے آئی ہے۔ ٹیم کے اسٹار تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی چوٹ سے ابھر رہے ہیں اور انہوں نے میدان میں پریکٹس کرنا شروع کردیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: آئی سی سی مرد ٹی20 عالمی کپ 2022 کے شروع ہونے میں اب گنتی کے محض کچھ دن باقی رہ گئے ہیں۔ مشہور ٹورنا منٹ کے شروع ہونے سے پہلے پڑوسی ملک پاکستان کے لئے ایک بڑی خوشخبری نکل کر سامنے آئی ہے۔ ٹیم کے اسٹار تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی (Shaheen Afridi) چوٹ سے ابھر رہے ہیں اور انہوں نے میدان میں پریکٹس کرنا شروع کردیا ہے۔ یہ خوشخبری انہوں نے خود اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

      دراصل، 22 سالہ نوجوان تیز گیند باز نے اپنا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ میدان میں گیند بازی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اس کے کیپشن میں لکھا ہے، ’آپ کی کامیابی اللہ کی ہے، آپ کی ذہنیت کی نہیں‘۔ آفریدی کے اس ویڈیو پر ان کے چاہنے والے کمنٹ کرکے انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہیں جلد صحتیاب ہوکر میدان میں اترنے کی دعائیں بھی دے رہے ہیں۔



      واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی سری لنکا دورے پر پہلے ٹسٹ مقابلے میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ اسی چوٹ کی وجہ سے وہ ایشیا کپ میں بھی شرکت نہیں کرپائے تھے۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ ٹی20 عالمی کپ سے پہلے پوری طرح سے فٹ ہوجائیں گے اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار نبھائیں گے۔



      بات کریں ان کے کرکٹ کیریئر کے بارے میں تو انہوں نے پاکستان کے لئے اب تک 97 انٹرنیشنل مقابلے کھیلے ہیں۔ اس دوران ان کو 113 مقابلوں میں کل 208 کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ آفریدی نے اپنی ٹیم کے لئے ٹسٹ کرکٹ میں 25 میچ کھیلتے ہوئے 42 اننگوں میں 24.9 کی اوسط سے 99، ونڈے کرکٹ میں 32 میچ کھیلتے ہوئے 31 اننگوں میں 23.9 کی اوسط سے 62 اور 40 ٹی20 مقابلے کھیلتے ہوئے 40 اننگوں میں 24.3 کی اوسط سے 47 وکٹ حاصل کئے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: