ممبئی انڈینس اور گجرات ٹائٹنس کے درمیان آئی پی ایل 2023 کا دوسرا کوالیفائر میچ کھیلا گیا جس میں گجرات نے جیت درج کرتے ہوئے چنئی سوپر کنگس کے خلاف فائنل میچ میں جگہ بنائی ہے۔ اس سے پہلے کرکٹ کے ماہرین نے کہا تھا کہ اگر ممبئی گجرات کو ہراکر فائنل میں پہنچتی تو اس کے پاس آئی پی ایل کا چھٹا خطاب اپنے نام کرنے کا موقع ہوتا، تاہم ایسا نہ ہوسکا۔ بات کریں گجرات ٹائٹنس کی تو پچھلی مرتبہ کی چمپئن گجرات ٹائٹنس کے موقع ہے کہ اب وہ لگاتار دوسری مرتبہ چمپئن بن پائے۔
آئی پی ایل کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا تھا ایسا آئی پی ایل 2023 کا افتتاحی میچ چنئی سوپر کنگس اور گجرات ٹائٹنس کے درمیان کھیلا گیا تھا، اور گجرات نے چنئی کو ہراکر 5 وکٹ سے وہ میچ جیت لیا تھا، اب ممبئی کو کوالیفائر 2 میں ہرا کر گجرات فائنل میں پہنچی ہے، جس کے بعد اب یہ واضح ہے کہ چنئی اپنی ہار کا بدلہ لینے کے ساتھ ساتھ پانچویں مرتبہ خطاب پر قبضہ جمانے کی کوشش کرے گی، اس کے ساتھ ہی آئی پی ایل کی تاریخ میں اب تک افتتاحی مقابلہ کھیلنے والی دونوں ٹیمیں اُسی سیزن کے فائنل میں نہیں پہنچی تھی، اور اب ایسا پہلی مرتبہ ہورہا ہے، یہ اپنے آپ میں آئی پی ایل کی تاریخ میں ایک انوکھا ریکارڈ بن گیا ہے۔
اب تک آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلا میچ کھیلنے والی ٹیم صرف 5 مرتبہ (سال 2011،2014،2015،2018 اور 2020) میں چمپئن بنی ہے۔ پہلا میچ جیتنے والی ٹیم صرف تین مرتبہ سال (2011-2014-2018) میں چمپئن بنی ہے۔ پہلا میچ ہارنے والی ٹیم صرف 2 مرتبہ (سال 2015-2020) میں چمپئن بنی اور ممبئی انڈینس نے دونوں بار یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔