اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IPL 2022: راشد خان نے آخری اوور میں لگائے 3 چھکے، گجرات کی حیدرآباد پر دلچسپ جیت

    سابق چمپئن سن رائزرس حیدرآباد اور لیگ کی نئی ٹیم گجرات ٹائٹنس کے درمیان آئی پی ایل 2022 کا 40واں میچ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ گجرات کی کمان اسٹار آل راونڈر ہاردک پانڈیا کے پاس ہے جبکہ حیدرآباد کی کپتانی کین ولیمسن سنبھال رہے ہیں۔

    سابق چمپئن سن رائزرس حیدرآباد اور لیگ کی نئی ٹیم گجرات ٹائٹنس کے درمیان آئی پی ایل 2022 کا 40واں میچ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ گجرات کی کمان اسٹار آل راونڈر ہاردک پانڈیا کے پاس ہے جبکہ حیدرآباد کی کپتانی کین ولیمسن سنبھال رہے ہیں۔

    سابق چمپئن سن رائزرس حیدرآباد اور لیگ کی نئی ٹیم گجرات ٹائٹنس کے درمیان آئی پی ایل 2022 کا 40واں میچ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ گجرات کی کمان اسٹار آل راونڈر ہاردک پانڈیا کے پاس ہے جبکہ حیدرآباد کی کپتانی کین ولیمسن سنبھال رہے ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: گجرات ٹائٹنس (Gujarat Titans) نے آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) میں اپنا بہترین کھیل برقرار رکھا ہے۔ آئی پی ایل 2022 کے 40ویں مقابلے میں ٹیم نے سن رائزرس حیدرآباد کو 5 وکٹ سے شکست دی۔ یہ گجرات کی 8 میچوں میں ساتویں جیت ہے۔ ٹیم 14 پوائنٹ کے ساتھ ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم مسلسل پانچ جیت کے بعد کوئی مقابلہ ہاری ہے۔

      راشد خان نے آخری اوور میں تین چھکے لگائے، جس سے ان کی ٹیم کو شاندار جیت حاصل ہوئی۔ انہوں نے آخری گیند پر چھکا لگاکر جیت دلائی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 195 رن بنائے۔ ابھیشیک شرما اور ایڈن مارکرم نے نصف سنچری لگائی۔ جواب میں گجرات ٹائٹنس نے ہدف کو 20 اوور میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ راہل تیوتیا اور راشد خان نے بہترین بلے بازی کی۔

      ہدف کا تعاقب کرنے اتری گجرات ٹائٹنس نے بے حد ہی طوفانی شروعات کی۔ ردھمان ساہا اور شبھمن گل نے پہلے وکٹ کے لئے 7.4 اوور میں 69 رن جوڑے۔ شبھمن گل 24 گیندوں پر 22 رن بناکر عمران ملک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد اترے پانڈیا بڑی اننگ نہیں کھیل سکے۔ وہ 6 گیندوں پر 10 رن بناکر عمران ملک کا دوسرا شکار بنے۔ انہوں نے 2 چوکے لگائے۔

      ردھمان ساہا نصف سنچری بناکر ہوئے بولڈ

      ردھمان ساہا نے ٹیم کا اسکور 100 رنوں کے پار پہنچایا۔ انہوں نے 38 گیندوں پر 68 رن بنائے۔ 11 چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ ان کا بھی وکٹ تیزگیند باز عمران ملک کو ملا۔ اس کے بعد ڈیوڈ ملر اور راہل تیوتیا نے ٹیم کو سنبھالا۔ آخری 5 اوور میں ٹیم کو 61 رن بنانے تھے اور 7 وکٹ ہاتھ میں تھے۔ 16ویں اوور میں عمران ملک نے ڈیوڈ ملر کا بڑا وکٹ لے کر حیدرآباد کی جیت تقریباً یقینی بنا دی۔ ڈیوڈ ملر نے 19 گیندوں پر 17 رن بنائے۔ اوور کی آخری گیند پر انہوں نے ابھینو منوہر کو پہلی ہی گیند پر بولڈ کردیا۔ ٹی20 کیریئر میں پہلی بار انہوں نے 5 وکٹ حاصل کئے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      شاہد آفریدی نے اپنی ہی حکومت کو گھیرا! کہا- پی سی بی میں بند ہو سرکاری مداخلت

      24 گیندوں پر 56 رن بنانے تھے

      گجرات ٹائٹنس کو 24 گیندوں ر 56 رن بنانے تھے اور 5 وکٹ باقی تھے۔ راہل تیوتیا اورراشد خان نے حالانکہ آخر تک جدوجہد کیا۔ 19ویں اوور میں ٹی نٹراجن نے 13 رن دیئے۔ اب ٹیم کو 6 گیندوں پر  22 رن بنانے تھے۔ مارکو ینسن کی پہلی گیند پر راہل تیوتیا نے شاندار چھکا لگایا۔ اب 5 گیندوں پر 16 رنوں کی ضرورت تھی۔ دوسری گیند پر تیوتیا نے ایک رن لیا۔ تیسری گیند پر راشد خان نے چھکا لگایا۔ اب تین گیندوں پر 9 رن بنانے تھے۔ چوتھی گیند پر رن نہیں بنا۔ پانچویں گیند پر پھر چھکا لگایا۔ اب ایک گیند پر 3 رن بنانے تھے۔

      محمد شمی نے دیا دوہرا جھٹکا

      حالانکہ حیدرآباد کی شروعات اچھی نہیں رہی تھی۔ کپتان کین ولیمسن کو محمد شمی نے پویلین بھیجا۔ انہوں نے 8 گیندوں پر 5 رن بنائے۔ راہل ترپاٹھی 10 گیندوں پر 16 رن بناکر محمدشمی کا دوسرا شکار بنے۔ اس کے بعد ابھیشیک اور مارکرم نے بڑی شراکت کی۔ تاہم اس کےبعد نکولس پورن تین اور واشنگٹن سندر 3 رن بناکر آوٹ ہوئے، لیکن ششانک نے ٹیم کو 200 رن کے قریب پہنچا دیا۔ محمد شمی نے 4 اوور میں 39 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: