உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹیم انڈیا کے لئے ’حلال‘ گوشت پر چھڑی بحث، جانیں کیا ہے اس کا مطلب؟

    ٹیم انڈیا کے لئے ’حلال‘ گوشت پر چھڑی بحث، جانیں کیا ہے اس کا مطلب؟

    ٹیم انڈیا کے لئے ’حلال‘ گوشت پر چھڑی بحث، جانیں کیا ہے اس کا مطلب؟

    Halal Meat BCCI Menu Team India: ایک سابق ہندوستانی کرکٹر نے کہا کہ خنزیر کا گوشت اور گائےکا گوشت شامل نہ کرنا کوئی حیران کن بات نہیں، تاہم اس حوالے سے کبھی تحریری ہدایات نہیں دی گئیں۔

    • Share this:

      نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (BCCI) منگل کو تب تنازعہ سے گھر جب پتہ چلا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کانپور میں پہلے ٹسٹ میچ کے دوران ہندوستانی کرکٹروں (Indian Cricketers) کے لئے صرف ’حلال‘ گوشت (Halal Meat) کی سفارش کی گئی ہے۔ ہندوستانی کرکٹروں کے لئے تیار کھانے کی فہرست (Menu) واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ پورک (خنزیر کا گشوت) اور بیف (گائے کا گوشت) کسی بھی طور پر کھانے کا حصہ نہیں ہونا چاہئے۔


      بی جے پی کے ترجمان اور ایڈوکیٹ گورو گوئل نے اس سفارش کو فوراً واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ گورو گوئل نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری ویڈیو میں کہا، ’کھلاڑی کچھ بھی کھانا چاہتے ہیں وہ کھائیں، یہ ان کی مرضی ہے، لیکن بی سی سی آئی کو یہ حق کس نے دیا ہے کہ وہ ’حلال گوشت‘ کی سفارش کریں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ فیصلہ صحیح نہیں ہے، اسے فوراً واپس لیا جانا چاہئے‘۔




      نیوزی لینڈ کے خلاف کانپور میں پہلے ٹسٹ میچ کے دوران ہندوستانی کرکٹروں  کے لئے صرف ’حلال‘ گوشت کی سفارش کی گئی ہے۔
      نیوزی لینڈ کے خلاف کانپور میں پہلے ٹسٹ میچ کے دوران ہندوستانی کرکٹروں کے لئے صرف ’حلال‘ گوشت کی سفارش کی گئی ہے۔

      کیا ہوتا ہے ’جھٹکا’ اور ’حلال‘ گوشت


      ہندو اور سکھ طبقہ عموماً ’جھٹکا‘ والا گوشت جبکہ مسلمان ’حلال‘ گوشت کھانا پسند کرتے ہیں۔ حلال میں جانور کے گلے کی نس کو ذبح کرکے اس کا پورا خون نکلنے تک چھوڑ دیا جاتا ہے جبکہ جھٹکا میں جانور کے گردن پر تیز دھار دار ہتھیار سے حملہ کرکے اسے فوراً مار دیا جاتا ہے۔


       کھانے کی فہرست میں خنزیر کا گوشت نہیں ہونا حیران کن نہیں


      ایک سابق ہندوستانی کرکٹر نے کہا کہ خنزیر کا گوشت اور گائےکا گوشت شامل نہ کرنا کوئی حیران کن بات نہیں، تاہم اس حوالے سے کبھی تحریری ہدایات نہیں دی گئیں۔ اس کرکٹر نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی سے کہا، ’جب میں ٹیم میں تھا تو میچ کے دنوں میں کبھی ڈریسنگ روم میں بیف کا گوشت یا خنزیر کا گوشت نہیں بھیجا گیا۔ ہندوستان میں تو کم از کم کبھی نہیں۔ س لئے مجھے نہیں لگتا کہ تحریری حکم دینے کے علاوہ اس میں کچھ بھی نیا ہے‘۔


       کرکٹروں کو نہیں دی جاتی ہے بیف کھانے کی صلاح


      انہوں نے کہا، ’اس سے پہلے کہ کوئی اس کا کچھ مطلب نکالے، کرکٹروں کو کبھی بیف کھانے کا مشورہ نہیں دیا جاتا ہے کیونکہ اس میں بکرے کے گوشت کی طرح کافی مقدار میں چکنائی ہوتی ہے۔ ہمیں ہمیشہ کم پروٹین والا کھانا کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے، رہی جیسے کہ مرغے کا گوشت یا مچھلی میں ہوتا ہے‘۔


      ہندوستانی کرکٹروں کے لئے تیار فہرست میں کیا کیا؟


      کھانے کی فہرست میں دو طرح کے گوشت کا ذکر کیا گیا ہے۔ چکن ’مرغے کا گوشت) اور بھیڑ کا گوشت۔ فہرست میں نان ویج کھانے میں بھنا ہوا چکن، بھیڑ کا بھنا ہوا گوشت، کالی مرچ ساس کے ساتھ بھیڑ کے گوشت کے چاپ، مرغ یخنی، چکن تھائی کری، مسالے دار گریلڈ چکن، گوا مچھلی کری، ٹنگڑی کباب اور لہسن کی چٹنی کے ساتھ تلا ہوا چکن شامل ہے۔ سیریز کا پہلا ٹسٹ میچ جمعرات سے کانپور میں شروع ہوگا، جبکہ دوسرا میچ تین دسمبر سے ممبئی میں کھیلا جائے گا۔


      Published by:Nisar Ahmad
      First published: