உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Happy Birthday: پاکستان کے ’عیسائی کرکٹر‘ جن کے نام ہے ایک سال میں سب سے زیادہ رن بنانے کا عالمی ریکارڈ

    Happy Birthday Mohammad Yousuf: پاکستان کے عظیم بلے باز محمد یوسف آج اپنا 47 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ محمد یوسف عرف یوسف یوحنا ونڈے اور ٹسٹ کرکٹ کے بہترین بلے باز رہے ہیں۔ ان کے نام 17 ہزار سے زیادہ انٹرنیشنل رن اور 39 سنچریاں درج ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے عظیم بلے باز رہے محمد یوسف (Mohammad Yousuf) آج 47 سال کے ہوگئے ہیں۔ ان کی پیدائش 27 اگست 1974 کو پاکستان کے لاہور میں ہوئی تھی۔ سال 1998 سے سال 2010 تک پاکستانی بلے بازی آرڈر کے ریڑھ رہے محمد یوسف ونڈے اور ٹسٹ کرکٹ میں رنوں کا انبار لگانے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ لاہور کی جھگی بستی میں پیدا ہوئے محمد یوسف نے سال 2005 میں عیسائی مذہب کو چھوڑ کر مذہب اسلام اپنا لیا تھا۔ انہیں پہلے یوسف یوحنا کے نام سے جانا جاتا تھا۔

      محمد یوسف نے پاکستان کے لئے 90 ٹسٹ میں 52 سے زیادہ کی اوسط سے 7530 رن بنائے، جس میں 24 سنچریاں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 288 ونڈے میچوں میں 9720 رن بنائے، جس میں ان کے بلے سے کل 15 سنچریاں نکلیں۔ ونڈے کرکٹ میں ان کا اوسط تقریباً 42 کا ہے۔

       محمد یوسف نے پاکستان کے لئے 90 ٹسٹ میں 52 سے زیادہ کی اوسط سے 7530 رن بنائے، جس میں 24 سنچریاں شامل تھیں۔

      محمد یوسف نے پاکستان کے لئے 90 ٹسٹ میں 52 سے زیادہ کی اوسط سے 7530 رن بنائے، جس میں 24 سنچریاں شامل تھیں۔

      سال 2006 میں بنا ڈالے 1788 رن

      سال 2006 میں محمد یوسف نے خود کو عظیم بلے باز ثابت کیا۔ انہوں نے ایک کلینڈر سال میں کھیلے 11 ٹسٹ میچوں میں 9 سنچری اور 3 نصف سنچری کی بدولت 1788 ٹسٹ رن بناڈالے جو اب بھی عالمی ریکارڈ ہے۔ اس دوران ان کا اوسط 99 سے بھی زیادہ رہا۔ ساتھ ہی انہوں نے مسلسل 6 سنچری لگاکر عظیم بلے باز ڈونالڈ بریڈمین کے ریکارڈ کی بھی برابری کی۔

      سعید انور کو دیکھ کر اپنایا مذہب اسلام

      محمد یوسف نے وزڈن کو دیئے انٹرویو میں کہا تھا، ’مجھے کسی نے اسلام اپنانے کے لئے مجبور نہیں کیا۔ اصل میں میں سعید انور کے بہت قریب تھا، ہم بہت اچھے دوست تھے۔ میں نے سعید انور کے ساتھ کافی وقت گزارا تھا۔ میں جب سعید انور کے گھر رہتا تھا تو میں نے دیکھا کہ ان کی فیملی بے حد نظم وضبط کی پابند ہے اور ان کی زندگی مجھے کافی پُرامن لگی۔ سعید انور اپنی بیٹی کے انتقال کے بعد مزید مذہبی ہوگئے۔ انہیں دیکھ کر مجھے بھی اسلام قبول کرنے کی ترغیب ملی۔

       محمد یوسف نے ہندوستان کے خلاف 15 ٹسٹ میچوں میں 50 کی اوسط سے 1247 رن بنائے ہیں۔

      محمد یوسف نے ہندوستان کے خلاف 15 ٹسٹ میچوں میں 50 کی اوسط سے 1247 رن بنائے ہیں۔

      ہندوستان کے خلاف بھی شاندار ریکارڈ

      محمد یوسف نے ہندوستان کے خلاف 15 ٹسٹ میچوں میں 50 کی اوسط سے 1247 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کے خلاف 27 اننگ میں چار سنچری اور 6 نصف سنچری لگائی ہے۔ وہیں 44 ونڈے میچوں میں تقریباً 39 کی اوسط سے 1430 رن بنائے ہیں، جس میں ایک سنچری اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

      انٹرنیشنل کرکٹ میں 17 ہزار سے زیادہ رن

      محمد یوسف نے 381 انٹرنیشنل میچوں میں 39 سنچریوں اور 97 نصف سنچریوں کی بدولت 17300 رن بنائے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں یہ بلے باز تیسرے نمبر پر ہے۔ ان سے آگے انضمام الحق (20,580) اور یونس خان (17,790) ہیں۔ حالانکہ محمد یوسف کا اوسط ان دونوں سے کافی زیادہ اچھا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: