لیجنڈس لیگ کرکٹ کا مقابلہ نمبر 5، مقابلہ انڈیا مہاراجا بنام ورلڈ جائنٹس کے درمیان کھیلا گیا۔ ورلڈ جائنٹس نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ انڈیا مہاراجہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 9 وکٹ گنوا کر صرف 136 رن بنا پائی۔ انڈیا مہاراجہ کی طرف سے سبس ے زیادہ رن سریش رینا نے بنائے۔ رینا نے 41 گیندوں میں 49 رنوں کی اننگ کھیلی ، اس کے بعد بسلا نے 36 رنوں کی اننگ کھیلی اور آخری میں عرفان پٹھان نے بھی 20 گیندوں میں 25 رن بنائے۔ میچ کی دوسری اننگ میں جب ورلڈ جائنٹس کی ٹیم بلے بازی کررہی تھی۔
وہیں، میدان میں انڈیا مہاراجہ کے دو اسٹار کھلاڑی ہربھجن سنگھ اور سریش رینا نے میدان پر جم کر ڈانس کیا۔ جی ہاں، حال ہی میں آسکر جیتنے کے بعد بہت ہی زیادہ مشہور ہوئے گانے ناٹو ناٹو کے اسٹیپس کر کے دونوں ہی کھلاڑیوں نے محفل لوٹ لی۔ جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔
میچ کے دوسری اننگ میں ورلڈ جائنٹس کی طرف سے بلے بازی کرتے ہوئے یونیورس باس کرس گیل نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کی۔ گیل نے 46 گیندوں میں 57 رنوں کی اننگ کھیلی ۔ ان کے علاوہ شین واٹسن نے 16 گیندوں میں 26 رنوں کی اننگ کھیلی اور 5 چوکے لگائے۔ میچ کے آخری میں ورلڈ جائنٹس نے یہ مقابلہ تین وکٹ سے جیت لیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔