ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہاردک پانڈیا کے والد کا انکشاف- نہیں معلوم تھا کہ بیٹا منگنی کرنےجارہا ہے دبئی

ہاردک پانڈیا نے یکم جنوری کو سمندرکےدرمیان نتاشا اسٹان کووچ سے منگنی کرلی تھی۔

  • Share this:
ہاردک پانڈیا کے والد کا انکشاف- نہیں معلوم تھا کہ بیٹا منگنی کرنےجارہا ہے دبئی
ہاردک نے سمندر کےدرمیان پرپوزکیا۔

نئی دہلی: نئےسال کے پہلےدن ہندوستان کےاسٹارآل راؤنڈرہاردک پانڈیا نےاداکارہ نتاشا اسٹان کووچ سےمنگنی کرکےنہ صرف مداحوں کو، بلکہ اپنی فیملی کوبھی حیران کردیا۔ ہاردک پانڈیا کے والد ہمانشونےکہا کہ فیملی کواس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ ہاردک پانڈیا منگنی کرنے والے ہیں۔ ٹائمس آف انڈیا کےمطابق ہاردک پانڈیا کی فیملی کونتاشا پسند ہے۔ اس ہندوستانی آل راؤنڈرکے والد نےاپنی ہونے والی بہوکی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ نتاشا بہت اچھی لڑکی ہے۔ ممبئی میں وہ کئی باران سے مل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ یہ توجانتے تھےکہ ہاردک پانڈیا اورنتاشا دبئی چھٹی پرجارہے ہیں، مگراس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ منگنی کرنے والے ہیں۔ اس خبرسے پوری فیملی حیران ہے۔ منگنی کےبعد فیملی کوان کے بارے میں پتہ چلا۔


ہاردک پانڈیا کے والد نےکہا کہ ممبئی میں وہ کئی بار اپنی ہونے والی بہو سے مل چکے ہیں۔


سمندرکےاندرکی تھی منگنی


ہاردک پانڈیا نےنئےسال پرسمندرکےدرمیان میں تماشا کوپرپوزکیا تھا اورانہوں نےسربیا نژاد کی بالی ووڈ اداکارہ کوانگوٹھی پہنا کرمنگنی کا اعلان کیا تھا۔ اس اسٹارآل راؤنڈرنے بالکل فلمی اندازمیں اپنے پیارکا اظہارکیا تھا۔ منگنی کی تصویرکو'میں تیرا، تومیری جانے، سارا ہندوستان' کیپشن کےساتھ ہاردک پانڈیا نے سوشل میڈیا پرشیئرکیا تھا۔

ہاردک پانڈیا اورنتاشا طویل وقت سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ فائل فوٹو


 ہندوستان اے سے کریں گے واپسی

چوٹ کے سبب کافی وقت سے کرکٹ سے دورچل رہے ہاردک پانڈیا نیوزی لینڈ دورہ پر ہندوستان اے کی طرف سے میدان پرواپسی کریں گے۔ پانڈیا کوہندوستان اے کی طرف سے ونڈے میچ کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ سال ان کے لئے کافی اہم رہنے والا ہے۔ نتاشا کےساتھ وہ شادی کے رشتے میں کب بندھیں گے، اس کا اعلان توانہوں نے ابھی تک نہیں کیا ہے، مگرامید کی جارہی ہےکہ ٹی -20 عالمی کپ کےبعد ہی وہ شادی کریں گے۔  فی الحال توان کی پوری توجہ اس سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی -20 عالمی کپ پرہے۔
First published: Jan 05, 2020 01:56 PM IST