اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IPL 2022:ہاردک پانڈیا نےIPLمیں بنائی چھکوں کی سنچری، رشبھ پنت اورکیرون پولارڈکوبھی پیچھے چھوڑا

Hardik Pandya 100 Sixes in IPL: ہاردک پانڈیا نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل میں اپنے 100 چھکے مکمل کیے۔ وہ ہندوستان کی جانب سے سب سے کم گیندوں میں یہ کارنامہ انجام دینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ ریکارڈ سن رائزرس حیدرآباد کے ایڈن مارکرم کی گیند پر حاصل کیا۔ اس میچ میں حیدرآباد نے ٹاس جیت کر گجرات کو پہلے بیٹنگ کے لیے بلایا۔ گجرات نے 7 اوور میں 162 رنز بنائے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya)نے انڈین پریمیئر لیگ (IPL 2022) میں تاریخ رقم کردی۔ پانڈیا نے اس ٹی 20 لیگ میں اپنے 100 چھکے مکمل کر لیے ہیں۔ ایک ہندوستانی کے طور پر، ہاردک نے تیز ترین چھکوں کی سنچری مکمل کر کے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیاہے۔ پانڈیا نے یہ کارنامہ سن رائزرز حیدرآباد کے بولر ایڈن مارکرم کی گیند پر حاصل کیا ۔ اس سے پہلے اس آل راؤنڈر نے آئی پی ایل کے 95 میچوں میں 99 کیچز لیے تھے۔

      ایڈن مارکرم گجرات ٹائٹنز کی اننگز کا نواں اوور (9th Over)ڈالنے آئے۔ ہاردک نے اس اوور کی چوتھی گیند پرچھکا لگایا۔ پانڈیا آئی پی ایل میں 100 یا اس سے زیادہ چھکے لگانے والے مجموعی طور پر 26ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ہاردک سب سے کم گیندوں میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ 1046 گیندوں میں انجام دیا۔

      رشبھ پنت نے 1224 گیندوں میں 100 چھکے لگائے

      اس سے قبل یہ ریکارڈ ہندوستان کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کے نام تھا۔ پنت نے 1224 گیندوں میں اپنا سوواں چھکا لگایا تھا جبکہ یوسف پٹھان ہندوستانیوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ پٹھان نے چھکوں کی سنچری 1313 گیندوں میں مکمل کی ہے۔ ویسے تو آئی پی ایل میں تیز ترین 100 چھکے لگانے کا ریکارڈ آندرے رسل کے نام ہے۔ رسل نے یہ کارنامہ 657 گیندوں میں انجام دیا۔ کرس گیل اس فہرست میں 943 گیندوں پر 100 چھکے لگا کر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ہاردک پانڈیا تیسرے نمبر پر ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں

      ہاردک نے آئی پی ایل میں 5ویں نصف سنچری بنائی

      ہاردک پانڈیا نے 42 گیندوں میں اپنی ففٹی مکمل کی۔ آئی پی ایل میں ہاردک کی یہ پانچویں نصف سنچری ہے۔ انہوں نے 20 ویں اوور کی پانچویں گیند پر سنگل چرا کر اپنی ففٹی مکمل کی۔ اس دوران انہوں نے 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ گجرات نے 20 اوور میں 7 وکٹ پر 162 رنز بنائے۔ ابھینو منوہر 35 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے بھونیشور کمار اور ٹی نٹراجن نے دو۔ دو جبکہ مارکو ینیسان اور عمران ملک نے ایک۔ ایک وکٹ حاصل کی۔

      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: