உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہاردک پانڈیا نے 5 کروڑ روپئے کی ضبط گھڑیوں پر دی صفائی، بتایا پورا سچ

    ہاردک پانڈیا نے 5 کروڑ روپئے کی ضبط گھڑیوں پر دی صفائی

    ہاردک پانڈیا نے 5 کروڑ روپئے کی ضبط گھڑیوں پر دی صفائی

    ٹیم انڈیا کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا نے ایئر پورٹ پر کسٹم ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ ضبط 5 کروڑ کی گھڑیوں پر وضاحت دی ہے۔ انہوں نے اس کے پیچھے کا پورا سچ بتایا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہاردک پانڈیا نے ایئر پورٹ پر کسٹم ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ ضبط 5 کروڑ کی گھڑیوں پر وضاحت دی ہے۔ انہوں نے اس کے پیچھے کا پورا سچ بتایا۔ دراصل، ایسی خبر آرہی تھی کہ ٹی-20 عالمی کپ 2021 میں ہندوستان کی مہم ختم ہونے کے بعد ٹیم انڈیا کے ساتھ دبئی سے ممبئی لوٹے ہاردک پانڈیا سے ایئر پورٹ پر کسٹم ڈپارٹمنٹ نے دو لگزری گھڑیوں کو ضبط کیا۔ ان کی ان گھڑیوں کی قیمت تقریباً 5 کروڑ روپئے بتائی جارہی ہے۔

      ہاردک پانڈیا نے سوشل میڈیا کی خبروں کو بتایا غلط

      اس معاملے پر منگل کی صبح ہاردک پانڈیا نے ٹوئٹ کرکے اس معاملے پر صفائی دی ہے۔ انہوں نے لکھا، ’15 نومبر کی صبح دبئی سے ممبئی پہنچنے پر میں خود دبئی سے جو سامان خرید کر لایا تھا، اس کی کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے کے لئے ایئر پورٹ پر موجود کسٹم کاونٹر پر گیا تھا۔ میرے بارے میں سوشل میڈیا پر غلط جانکاری پھیلائی جارہی ہے۔ میں نے خود سارے سامان کی جانکاری ایئر پورٹ پر موجود کسٹم افسران کو دی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ٹی-20 عالمی کپ 2021: سب سے زیادہ وکٹ کس کھلاڑی نے لئے؟ دیکھیں خطرناک گیند بازوں کی فہرست




      کسٹم ڈیوٹی بھرنے کو تیار ہیں ہاردک پانڈیا

      کسٹم ڈپارٹمنٹ نے مجھ سے سبھی دستاویز مانگے ہیں۔ وہ فی الحال، صحیح کسٹم ڈیوٹی کا اندازہ کرنے میں لگے ہیں۔ میں پوری ڈیوٹی بھرنے کو تیار ہوں اور سوشل میڈیا پر جو گھڑی کی قیمت 5 کروڑ بتائی جارہی ہے، وہ غلط ہے۔ گھڑی کی قیمت 1.5 کروڑ روپئے ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: