உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: چمپئن گجرات ٹائٹنس کا روڈ شو، ڈبل ڈیکر بس میں نکلے گی ٹیم کی سواری

    Gujarat Titans Roadshow: گجرات ٹائٹنس نے ڈیبیو سال میں ہی آئی پی ایل کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کردی۔ ہاردک پانڈیا کی کپتانی والی اس ٹیم نے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئے فائنل میں راجستھان رائلس کو شکست دی۔ اب جیت اتنی بڑی ہے، تو اس کا جشن بھی بڑا ہوگا۔ گجرات کی ٹیم آئی پی ایل کی ٹرافی کے ساتھ احمد اباد مین روڈ شو کرے گی۔ اس دوران کپتان ہاردک پانڈیا کے علاوہ باقی کھلاڑی بھی موجود رہیں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: آئی پی ایل 2022 میں تاریخ رقم ہوگئی۔ گجرات ٹائٹنس نے زبردست کھیل کی بدولت اپنے پہلے ہی سال میں چمپئن بن کر سب کو حیران کردیا۔ اس سے پہلے، 2008 میں جب آئی پی ایل شروع ہوا تھا، تب راجستھان رائلس نے ڈیبیو پر خطاب جیتنے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔ اب ہاردک پانڈیا کی ٹیم نے راجستھان کو ہی شکست دے کر اپنا نام تاریخ کے صفحات میں درج کروا دیا۔ اب جیت بڑی ہے تو اس کا جشن بھی بڑا اور انوٹھا ہوگا۔

      اسٹیڈیم میں ناظرین کے درمیان جشن منانے کے بعد اب گجرات کی ٹیم احمد آباد کے لوگوں کے درمیان اس جیت کو سیلبریٹ کرے گی۔ اس کے لئے ٹیم روڈ شو کرے گی۔ کپتان ہاردک پانڈیا سمیت گجرات ٹائٹنس ٹیم کے کھلاڑی، کوچنگ اسٹاف اور منیجمنٹ سے جڑے لوگ ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہوکر احمدآباد کی سڑکوں پر نکلیں گے۔

      اس روڈ شو کا روٹ اور وقت بھی طے ہوگیا ہے۔ گجرات ٹائٹنس کی ٹیم کا روڈ شو سابرمتی ریور فرنٹ سے متصل علاقے میں ہوگا۔ اس کی شروعات عثمان پورہ سے ہوگی اور روڈ شو ریور فرنٹ کے وشو کنج والے حصے پر جاکر ختم ہوگا۔ اس روڈ شو کے ذریعہ گجرات کی ٹیم اپنے فینس کا شکریہ ادا کرے گی۔ اس روڈ شو میں گھر لوٹنے کی وجہ سے گجرات ٹائٹنس کے کئی غیر ملکی کھلاڑی شامل نہیں ہوسکیں گے۔

      گجرات ٹائٹنس نے ڈیبیو سال میں جیتا خطاب

      گجرات ٹائٹنس اور راجستھان رائلس کے درمیان آئی پی ایل کا فائنل اتوار کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ اس میچ میں راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا، لیکن راجستھان رائلس کے کپتان کا یہ فیصلہ ٹیم پر بھاری پڑ گیا۔ نہ تو جوس بٹلر چلے، نہ ہی کپتان سیمسن۔ ہاردک پانڈیا اور راشد خان کی کسی ہوئی گیند بازی نے راجستھان رائلس کی بلے بازی کی کمر توڑ دی اور راجستھان کی پوری ٹیم 20 اوور میں 130 رن ہی بناسکی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: