اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہاردک پانڈیا نے کے ایل راہل اور جڈیجا کی جم کر کی تعریف، کہہ دی یہ بڑی بات

     ہاردک پانڈیا نے کے ایل راہل اور جڈیجا کی جم کر کی تعریف، کہہ دی یہ بڑی بات

    ہاردک پانڈیا نے کے ایل راہل اور جڈیجا کی جم کر کی تعریف، کہہ دی یہ بڑی بات

    آسٹریلیائی کپتان، اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ اس وکٹ پر 260-270 رن بننے چاہیے تھے۔ انہوں نے کہا، ہم نے اس طرح کے مظاہرے کی امید نہیں کی تھی۔ ہندوستان نے عمدہ گیندبازی کی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      آسٹریلیا کے خلاف پہلے ونڈے میں ملی پانچ وکٹوں سے جیت کے بعد ہاردک پانڈیا نے کے ایل راہل اور رویندر جڈیجہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بلے بازی سکون دینے والی تھی۔ خراب فارم کی وجہ سے آسٹریلیا کے کالف تیسرے اور چوتھے ٹسٹ سے باہر رہے راہل نے ناٹ آوٹ 75 اور جڈیجہ نے ناٹ آوٹ 45 رن اسکو رکیے۔ کارگزار کپتان پانڈیا نے کہا، ’میں ہمارے مظاہرے سے بہت خوش ہوں۔ جڈو نے آٹھ مہینے بعد واپسی کرکے شاندار مظاہرہ کیا۔ مجھے اپنی گیندبازی اور بلے بازی میں مزہ آیا، لیکن جڈو (جڈیجہ) اور راہل کی بلے بازی سکون دینے والی تھی۔‘


      انہوں نے کہا، ہم دونوں اننگز میں دباو میں تھے لیکن ہم نے اپنا آپا نہیں کھویا اور مشکل حالات سے باہر نکلے۔ پھر ایک تسلسل کو پکڑا اور آخر تک اسے بنائے رکھا۔ ’پلیئر ااف دی میچ‘ جڈیجہ نے کہا کہ گھٹنے کے آپریشن کی وجہ سے آٹھ مہینے بعد لوٹ کر وہ اپنے آپ کو ہر فارمیٹ کے لیے ڈھالنے کی کوشش میں تھے اور یہ مظاہرہ بونس کی طرح رہا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم ٹسٹ کرکٹ کھیل رہے تھے اور ونڈے میں میں نے طویل عرصے بعد واپسی کی ہے۔ میں اچھی گیندبازی کی کوشش کررہا تھا۔‘


      یہ بھی پڑھیں:

      محمد سراج کی قاتلانہ گیندبازی، پچ پر ٹپہ کھاتے ہی گیند نے پکڑی رفتار

      یہ بھی پڑھیں:

      دوسری جانب، آسٹریلیائی کپتان، اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ اس وکٹ پر 260-270 رن بننے چاہیے تھے۔ انہوں نے کہا، ہم نے اس طرح کے مظاہرے کی امید نہیں کی تھی۔ ہندوستان نے عمدہ گیندبازی کی۔ اگر ہم 250 رن بناتے تو میچ میں بنے رہ سکتے تھے۔ وکٹ سے تیز گیندبازوں کو کافی مدد ملی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: