உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہاردک پانڈیا کا بڑا دعویٰ، کہا- میں ٹیم انڈیا سے کبھی باہر نہیں ہوا، خود لیا تھا بریک

     India vs South Africa T20 Series: ہاردک پانڈیا کو آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی پیش کرنے کا انعام ملا ہے۔ انہیں پھر سے ٹیم انڈیا میں شامل کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ سال ہوئے ٹی20 عالمی کپ کے بعد پہلی بار انہیں ہندوستانی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya) نے آئی پی ایل 2022 میں شاندار کارکردگی پیش کی۔ گجرات ٹائٹنس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ رن بنائے اور ٹیم کو چمپئن بھی بنایا۔ انہیں اس کارکردگی کا انعام بھی ملا اور وہ ایک بار پھر سے ٹیم انڈیا میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال ہوئے ٹی20 عالمی کپ کے بعد پہلی بار انہیں ہندوستانی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ اس سے پہلے کئی بار کہا گیا کہ انہیں فٹ نہیں ہونے کے سبب سلیکٹرس ٹیم میں جگہ نہیں دے رہے ہیں، لیکن ہاردک پانڈیا نے اسے لے کر بڑا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بریک پر تھے۔

      گجرات ٹائٹنس نے ہاردک پانڈیا سے بات چیت کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالا ہے۔ اس میں ہاردک پانڈیا نے کہا، بہت لوگ نہیں جانتے ہیں کہ میں خود ہٹا تھا۔ یہ میرا فیصلہ تھا، لیکن یہ غلط فہمی رہی کہ مجھے ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے میں بی سی سی آئی کا شکرگزار ہوں، کیونکہ انہوں نے لمبا بریک دیا اور مجھے واپس آنے کے لئے کبھی مجبور نہیں کیا۔

      پرانا ہاردک پانڈیا واپس آگیا

      ہاردک پانڈیا نے کہا کہ پرانا ہاردک پانڈیا واپس آگیا ہے۔ اب فینس واپس آگئے ہیں اور میرے لئے واپسی کا وقت آگیا ہے۔ بہت سارے میچ ہونے ہیں اور میں اس کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 9 جون سے 5 میچوں کی ٹی20 سیریز شروع ہو رہی ہے۔ پہلا میچ دہلی میں ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں میں نے فرنچائزی کی طرف سے جس طرح کی کارکردگی پیش کی۔ ویسی ہی کارکردگی میں ملک کے لئے بھی کرنا چاہوں گا۔

      ہاردک پانڈیا نے ٹی20 لیگ کے 15ویں سیزن میں 4 نصف سنچری کے سہارے 487 رن بنائے اور 8 وکٹ بھی حاصل کئے تھے۔ فائنل میں انہوں نے 3 وکٹ لینے کے علاوہ اہم 34 رن بھی بنائے تھے۔ اس سال اکتوبر-نومبر میں آسٹریلیا میں ٹی20 عالمی کپ مجوزہ ہے۔ ایسے میں اس آل راونڈر کی کارکردگی وہاں اہم رہے گی۔ ٹیم 2007 کے بعد سے ٹی20 عالمی کپ کا خطاب نہیں جیت سکی ہے۔ آسٹریلیا ٹورنا منٹ کی دفاعی چمپئن ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: