உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان نے ابھی سے شروع کی ٹی-20 عالمی کپ کی تیاری، کھلاڑی آسٹریلیا اور انگلینڈ میں کھیلیں گے

    T20 World Cup 2022: پاکستان کے تیزگیند بازحارث روف (Haris Rauf) اب کاونٹی کرکٹ میں بھی کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ اس سے قبل وہ آسٹریلیا کی ٹی-20 لیگ بگ بیش میں بھی اترچکے ہیں۔ گزشتہ دنوں وہ ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں بھی شامل ہوئے تھے۔

    • Share this:
      لاہور: پاکستان کے تیز گیند باز حارث روف (Haris Rauf) اب کاونٹی کرکٹ میں کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ وہ 2022 سیزن میں یارک شائر (Yorkshire) کی طرف سے اتریں گے۔ پاکستان سپرلیگ (PSL) کی ٹیم لاہور قلندر نے پلیئرس ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت انہیں انگلش ٹیم سے جوڑا ہے۔ حارث روف کی تلاش لاہور قلندر نے ہی کی تھی اور وہ آج پاکستان (Pakistan) کی طرف سے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں حارث روف کی کارکردگی شاندار رہی تھی۔

      لاہور قلندر نے ڈیولپمنٹ پروگرام کا معاہدہ آسٹریلیا کی ٹی-20 لیگ بگ بیش (Big Bash League) میں کھیلنے والی ٹیم میلبورن اسٹارس سے بھی کیا ہے۔ اس طرح سے پاکستان کے تیز گیند باز کو آسٹریلیا کے علاوہ انگلینڈ کی پچوں کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔ اگلا ٹی-20 عالمی کپ  (T20 World Cup 2022) آسٹریلیا میں ہی ہونا ہے۔ اسے ٹورنامنٹ کی تیاری کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ہوئے گزشتہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ہار گئی تھی۔ آسٹریلیا کی ٹیم پہلی بار چمپئن بنی۔

      ڈیرن گاف نے کہا- روف کو لے کر پُرجوش ہوں

      یارک شائر کے عبوری کرکٹ ڈائریکٹر ڈیرین گاف نے کہا کہ وہ حارث روف کو لے کر پُرجوش ہیں۔ اس طرح کے پروگرام سے نوجوان کھلاڑیوں کو کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ لاہور قلندر اور یارک شائر کے درمیان 16 جنوری 2022 کو لاہور میں ایک فرینڈلی مقابلہ بھی ہونا ہے۔ لاہور کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے کہا کہ اس طرح سے پروگرام سے کھلاڑیوں اور ہمیں دونوں کو فائدہ مل رہا ہے۔

      ٹی-20 میں حاصل کرچکے ہیں 128 وکٹ

      28 سال کے تیز گیند باز حارث روف کی ٹی-20 میں کارکردگی اچھی رہی ہے۔ وہ 28 اوورآل 96 ٹی-20 میچوں میں 22 کی اوسط سے 128 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ 27 رن دے کر 5 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ 4 بار 4 وکٹ لینے کا کارنامہ بھی انجام دیا ہے۔ اس دوران ان کی اکنامی 8.33 کی رہی ہے۔ وہ 34 ٹی-20 انٹرنیشنل کے مقابلوں میں 41 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ 22 رن دے کر 4 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ وہ 8 ونڈے میں 14 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: