ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستان کے خلاف پانی پلانے والے پاکستانی کھلاڑی نے مچایا دھمال، لگایا روہت شرما جیسا چھکا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 30 ویں مقابلے میں حارث سہیل نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندارنصف سنچری لگائی۔ اس بلے بازکا یہ ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ ہے۔

  • Share this:
ہندوستان کے خلاف پانی پلانے والے پاکستانی کھلاڑی نے مچایا دھمال، لگایا روہت شرما جیسا چھکا
حارث سہیل نے جنوبی افریقہ کے خلاف 89 رن بنائے۔

آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 میں پاکستان کی کارکردگی بے حد خراب رہی ہے، اس کےمداح سرفرازاحمد کی ٹیم سے زبردست ناراض ہیں۔ پاکستان کی خراب کارکردگی کی وجہ سےاس کی خراب حکمت عملی اورکھلاڑیوں کا غلط انتخاب بھی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف مقابلے میں یہ اس وقت ثابت بھی ہوگیا، جب بائیں ہاتھ کے بلے بازحارث سہیل نے شاندار نصف سنچری لگائی۔


جنوبی افریقہ کے خلاف حارث سہیل نے پانچویں نمبرپراترکر59 گیندوں میں 89 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اپنی اس تیزاننگ میں سہیل نے تین چھکے اور9 چوکے لگائے۔ حارث سہیل کا اسٹرائیک ریٹ 150 سے زیادہ کا رہا۔ حارث سہیل نے بابراعظم کے ساتھ 81 اورعماد وسیم کےساتھ 71 رنوں کی شراکت کی۔ حارث سہیل کی اسی اننگ کی بدولت پاکستان 50 اوورمیں 7 وکٹ پر308 رن بناسکا۔


حارث سہیل کے شاٹس دیکھنےکےلائق تھے، لیکن حیرانی کی بات ہے کہ پاکستانی ٹیم  انتظامیہ نےانہیں گزشتہ پانچ میں سے4 میچوں میں ٹیم سےباہررکھا۔ حارث سہیل کا یہ اس عالمی کپ میں محض دوسرا میچ ہے۔ سہیل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف مقابلےمیں موقع ملا تھا، لیکن اس کے بعد انہیں پلیئنگ الیون میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔ ہندوستان کے خلاف مقابلے میں بھی حارث سہیل کوموقع نہیں دیا گیا تھا۔ یہ میچ پاکستانی ٹیم یکطرفہ طورپر89 رنوں سے ہارگئی تھی۔


حارث سہیل اگرہندوستان کے خلاف میچ میں ہوتے تو وہ پاکستان کومیچ جتا بھی سکتے تھے۔ ویسے جنوبی افریقہ کے خلاف حارث سہیل نے روہت شرما جیسا چھکا ضرور لگایا۔ 35 ویں اوورمیں رباڈا کی شارٹ گیند پرانہوں نے پوائنٹ پرچھکا لگایا، جوٹھیک ویسا تھا جیسا روہت شرما نے پاکستانی گیند بازحسن علی کی گیند پرلگایا تھا۔

حارث سہیل نے آج موقع ملتے ہی اپنا جلوہ بکھیر دیا۔
حارث سہیل نے آج موقع ملتے ہی اپنا جلوہ بکھیر دیا۔


حارث سہیل زبردست فارم میں

آپ کوبتادیں کہ گزشتہ تین مقابلوں سے بینچ پربیٹھے حارث سہیل نے سال 2018 سے اب تک 643 رن بنائےہیں اوران کا اوسط 53.58 رہا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف حارث سہیل نے دوسنچری بھی لگائی تھی۔ حارث سہیل گزشتہ 10 سالوں سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس لئےان کے شاٹ کا انتخاب زبردست ہے، لیکن پاکستانی ٹیم منیجمنٹ نےعالمی کپ میں ان پربھروسہ نہیں جتایا، جس کا خمیازہ اس ٹیم کواب تک بھگتنا بھی پڑا ہے۔
First published: Jun 23, 2019 10:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading