بی سی سی آئی نے خواتین کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا کیا اعلان، 17 کھلاڑی شامل، کسے ہوا فائدہ یا نقصان؟

بی سی سی آئی نے خواتین کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا کیا اعلان

بی سی سی آئی نے خواتین کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا کیا اعلان

BCCI Annual Central Contract For Women Cricketers: بی سی سی آئی نے سال 2022-23 کے لیے ہندوستان کی خواتین کرکٹ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس میں کل 17 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: بی سی سی آئی نے سال 2022-23 کے لیے ہندوستان کی خواتین کرکٹ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس میں کل 17 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کے علاوہ اوپنر اور نائب کپتان اسمرتی مندھانا اور آل راؤنڈر دیپتی شرما کو سب سے زیادہ اے گریڈ میں رکھا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 9 کھلاڑیوں کو بی گریڈ اور 5 کو سی میں جگہ دی گئی ہے۔ بی سی سی آئی اے گریڈ میں شامل خواتین کھلاڑیوں کو 50 لاکھ روپے سالانہ ریٹینر شپ فیس کے طور پر ادا کرتا ہے۔ بی گریڈ میں موجود کھلاڑیوں کو 30 لاکھ روپے اور سی گریڈ میں آنے والے کھلاڑیوں کو 10 لاکھ روپے بطور فیس دیے جاتے ہیں۔

    گریڈ-اے: ہرمن پریت کور، اسمرتی مندھانا اور دیپتی شرما۔
    گریڈ-بی: رینوکا سنگھ ٹھاکر، جیمما روڈریگس، شیفالی ورما، ریچا گھوش اور راجیشوری گائیکواڑ۔
    گریڈ-سی: میگھنا سنگھ، دیویدا ویدیا، ایس میگھنا، انجلی شروانی، پوجا وستراکر، سنیہ رانا، رادھا یادو، ہرلین دیول، یاستیکا بھاٹیہ۔

    گذشتہ سال سینٹرل کنٹریکٹ میں مجموعی طور پر 5 کھلاڑیوں کو اے گریڈ میں جگہ دی گئی تھی۔ لیکن 2022-23 کے لیے صرف 3 کھلاڑیوں کو اے گریڈ میں جگہ ملی ہے۔ راجیشوری گائیکواڑ، جنہیں گذشتہ سال اے گریڈ میں شامل کیا گیا تھا، اس سال گریڈ بی میں ہیں اور پونم یادو کو سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں جگہ نہیں ملی ہے۔

    دوسرے برادری کے لڑکے کے ساتھ گھومنے پر منچلوں نے مسلم لڑکی کو گھیرا، چھیننے لگے فون، ہاتھا پائی پر بھی اترے

    کم نہیں ہورہی منیش سسودیا کی مشکلات، عدالت نے 12 مئی تک بڑھائی عدالتی حراست کی مدت

    نوجوان جیمما روڈریگس، ریچا گھوش اور شیفالی ورما سمیت کئی نئے ناموں کو گریڈ بی میں جگہ ملی ہے۔ رینوکا ٹھاکر اور دو دیگر کھلاڑیوں نے 2022 کے ایک روزہ ورلڈ کپ اور اس سال کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں متاثر کن کارکردگی کے بعد گریڈ-سی سے بی میں چھلانگ لگائی ہے۔

    کئی نئے چہروں کو گریڈ-سی میں اپنا پہلا سینٹرل کنٹریکٹ ملا ہے۔ اس میں میگھنا سنگھ، دیویکا ویدیا، ایس میگھنا، انجلی شروانی، رادھا یادو اور یاستیکا بھاٹیہ شامل ہیں۔ اسنیہ رانا اور ہرلین دیول نے فہرست میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ پوجا وستراکر بی سے سی گریڈ میں آگئی ہیں۔

    گذشتہ ایک سال میں ہرمن پریت کور نے تینوں فارمیٹس میں ہندوستان کی کمان سنبھالی ہے۔ ان کی قیادت میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم 2022 کے کامن ویلتھ گیمز کے فائنل میں پہنچی۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلا۔ انہیں دونوں موقعوں پر آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

    اسمرتی مندھانا ہندوستان کے لیے محدود اوورز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، اسی کو دیکھتے ہوئے انہیں گذشتہ سال ون ڈے میں نائب کپتان بنایا گیا تھا۔ دیپتی شرما بھی تینوں فارمیٹس میں ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا ایک اہم حصہ ہیں۔
    Published by:sibghatullah
    First published: