آڑ سی بی کو لکھنو کے خلاف آخری گیند پر ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ آخری گیند پر لکھنو کو ایک رن کی ضرورت تھی۔ ایسے میں ہرشل پٹیل نے نان اسٹرائیک پر کھڑے بیٹسمین کو مانکڈنگ (Mankading Run Out) کردیتے تو شائد میچ سوپر اوور میں جاسکتا تھا۔ لیکن اب ایک مرتبہ پھر نان اسٹرائیک اینڈ پر اس طرح سے بیٹسمین کو رن آوٹ کرنے کو لے کر بین اسٹوکس اور ہرشا بھوگلے نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا ہے جو فینس کے درمیان اب بحث کا مدعا بن گیا ہے۔ دراصل، کمنٹیٹر ہرشا نے ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ، بشنوئی نے جلدی کریز چھوڑ دیا تھا، کیا اب بھی ایسے لوگ ہیں جو ابھی بھی کہہ رہے ہیں کہ آپ کو نان اسٹرائیکر پر بلے باز کو رن آوٹ نہیں کرنا چاہیے؟ کمنٹیٹر بھوگلے کے ٹوئٹ کو دیکھ کر بین اسٹوکس نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنی رائے دی ہے۔ اسٹوکس نے اپنی رائے میں یہ بھی بتایا کہ اس تنازعہ کو کیسے روکا جا سکتا ہے۔
Umpires discretion.. 6 penalty runs if obviously trying to gain unfair advantage by leaving crease early?
Would stop batters doing it without all the controversy https://t.co/xjK7Bnw0PS
اسٹوکس نے اپنی ٹویٹ میں لکھا، 'امپائرز کو سمجھداری سے کام لینا چاہیے۔ 6 پنالٹی رنز اگر ظاہر طور پر بلے باز جلدی کریز سے باہر نکل جاتا ہے تو یقیناً بغیر کسی تنازع کے ہم بلے بازوں کو ایسا کرنے سے روک سکیں گے۔
بین اسٹوکس کے اس ٹوئٹ پر فینس کے خوب سارے ری ایکشن آرہے ہیں۔ بتادیں کہ آر سی بی نے میچ میں 212 رن بنائے تھے جس کے جواب میں لکھنو نے 9 وکٹ کھو کر ہدف کو آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ اس میچ میں نکولس پورن نے 19 گیند پر 62 رن بنائے جس نے میچ کا پانسہ ہی پلٹ کر رکھ دیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔