உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Tokyo Paralympics: ہرویندر سنگھ نے ہندوستان کو تیر اندازی میں دلایا پہلا پیرالمپک میڈل، جیتا برانز

    Tokyo Paralympics: ہرویندر سنگھ نے رقم کی تاریخ، تیر اندازی میں دلایا پہلا پیرالمپک میڈل

    Tokyo Paralympics: ہرویندر سنگھ نے رقم کی تاریخ، تیر اندازی میں دلایا پہلا پیرالمپک میڈل

    ہندوستان کے تیر انداز ہرویندر سنگھ (Harvinder Singh) نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوکیو پیرالمپک (Tokyo Paralympics) میں جمعہ کو برانز میڈل جیتا۔ یہ تیر اندازی میں ہندوستان کا پیرالمپک کا اب تک کا پہلا میڈل ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان کے تیر انداز ہرویندر سنگھ (Harvinder Singh) نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوکیو پیرالمپک (Tokyo Paralympics) میں جمعہ کو برانز میڈل جیتا۔ یہ تیر اندازی میں ہندوستان کا پیرالمپک کا اب تک کا پہلا میڈل ہے۔ اسی کے ساتھ ہندوستان کے نام ٹوکیو پیرالمپک کھیلوں میں کل 13 تمغے ہوگئے ہیں، جو اس کا اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔ ہرویندر سنگھ نے کوریا کے کم من سو کو شکست دے کر مرد انفرادی ریکور- اوپن ایونٹ میں تمغہ جیتا۔

      ہرویندر سنگھ نے کوریائی شوٹر کو شوٹ آف میں 5-6 سے پیچھے چھوڑا اور تمغہ اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے تین بار کے پیرالمپئن جرمنی کے میک اسجارس جیوسکی کو 2-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ سیمی فائنل میں وہ امریکہ کے کیون ماتھیر سے 6-4 سے ہار گئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے کانسے کا تمغہ کے لئے دلچسپ شوٹ آوٹ میں کوریا کے کم من سو کو شکست دی۔ دنیا کے 23 ویں نمبر کے کھلاڑی ہرویندر سنگھ نے 2018 پیرا ایشیائی کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

      پٹیالہ کی پنجاب یونیورسٹی میں اکنامکس کے طالب علم ہرویندر سنگھ نے کانسے کا تمغہ پلے آف میں 3-5 سے سبقت بنالی تھی، لیکن کوریائی تیرانداز نے پانچواں سیٹ جیت کر مقابلے کو شوٹ آوٹ میں کھینچا۔ ہرویندر سنگھ نے پرفیکٹ -10 لگایا جبکہ کم 8 ہی اسکور کر سکے۔ ہرویندر سنگھ نے 26-24, 27-29, 28-25, 25-25, 26-27, 10-8 سے جیت درج کی۔

       



      پہلے دور میں ہرویندر سنگھ نے اٹلی کے اسٹیفانو ٹراویسانی کے چیلنج شوٹ آوٹ میں ختم کیا۔ وہ تیسرے سیٹ میں سات کا نشانہ لگاکر 0-4 کی سبقت گنوا بیٹھے، لیکن انہوں نے واپسی کرتے ہوئے 5-5 سے برابری کی اور شوٹ آوٹ میں پہنچے۔ ہریانہ کے کیتھل کے رہنے والے ہرویندر سنگھ نے ٹائی بریکر میں پرفیکٹ-10 کا نشانہ لگاکر اس میں جیت حاصل کی جبکہ حریف صرف سات کا ہی نشانہ لگا سکا۔ اس کے بعد انہوں نے روسی پیرالمپک کمیٹی کے باٹو سڈینڈرجھیئیو کو 5-6 سے شکست دی۔ مقابلے میں 4-0 سے پچھڑنے کے بعد انہوں نے 5-5 سے برابری کی اور شوٹ آوٹ میں 7-8 سے جیت درج کی۔

      متوسط طبقے کے کسان فیملی کے ہرویندر سنگھ جب ڈیڑھ سال کے تھے تو انہیں ڈینگو ہوگیا تھا۔ مقامی ڈاکٹر نے ایک انجیکشن لگایا، جس کا غلط اثر پڑا اور تب سے ان کے پیروں نے ٹھیک سے کام کرنا بند کردیا۔ اس سے پہلے جمعہ کو ٹوکیو پیرالمپک میں پیرا ایتھلیٹ پروین کمار نے ہائی جمپ میں سلور میڈل جیتا ہے جبکہ شوٹر اوانی لیکھرا نے خواتین کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ایس ایچ 1 میں تیسرے مقام پر رہتے ہوئے برانز میڈل حاصل کیا۔ (پی ٹی آئی سے اِن پُٹ)
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: