ہوم » نیوز » اسپورٹس

ابوظہبی ٹسٹ میں حسن علی- یاسرشاہ کی قاتلانہ گیند بازی سے پاکستان کی گرفت مضبوط، جیت کے لئے 139 رن درکار

تین ٹسٹ میچوں کی سیریزکے پہلے مقابلے کے تیسرے روزنیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 176رنوں کا ہدف دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 18, 2018 09:08 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ابوظہبی ٹسٹ میں حسن علی- یاسرشاہ کی قاتلانہ گیند بازی سے پاکستان کی گرفت مضبوط، جیت کے لئے 139 رن درکار
حسن علی اوریاسرشاہ نے پانچ پانچ وکٹ حاصل کرکے پاکستان کو مضبوطی فراہم کردی۔

ابوظہبی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے176 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 37 رن بنالئے ہیں۔ اب اسے جیت کے لئے مزید 139 رن درکار ہیں۔ تین ٹسٹ میچوں کی سیریزکے پہلے مقابلے کے تیسرے روزنیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 176رنوں کا ہدف دیا ہے۔


نیوزی لینڈ کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کےلئے امام الحق اورمحمد حفیظ نے اننگ کا آغازکیا اورکھیل کے اختتام پرٹیم کا اسکور37 رن تک پہنچا دیا۔ امام الحق 25اورحفیظ 8 رن کے ساتھ کریزپرموجود ہیں۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 153 رنوں پرڈھیرہوگئی تھی، جس کے بعد پاکستانی ٹیم بھی اپنی پہلی اننگ میں 227 رن بناسکی تھی اورکیویزکےخلاف 74رنز کی مجموعی برتری حاصل کی تھی۔

اس سے قبل کیویزٹیم نے کھیل کے تیسرے دن اپنی دوسری اننگ کا آغاز 56 رنوں پرایک کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ کیا تو کپتان کین ولیمسن 27 اورجیت راول 26 رن کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ دونوں بلے بازمحتاط اندازاپناتے ہوئےا سکورکو آگے بڑھاتے رہے۔ تاہم 86 کے اسکورپرولیمسن یاسرشاہ کا شکار بن گئے، وہ 37 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔

سلامی بلے بازجیت راول اورراس ٹیلرنے بیٹنگ لائن کوسہارا دینے کی کوشش کی، لیکن ٹیلرکی اننگ 19 رنوں تک ہی محدود رہی، جنہیں حسن علی نے ایل بی ڈبلیوآؤٹ کیا۔ پاکستانی گیندبازوں کے خلاف مزاحمت کرنے والے جیت راول بھی 46 رنوں پرہمت ہارگئے۔ وکٹ کیپر بی جے واٹلنگ اور ہنری نکولس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کے لئے112 رنوں کی شراکت کی، جس کے بعد نکولس 55رن بنا کر یاسرشاہ کی گیند پرسرفرازکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔


کولن ڈی گرینڈ ہوم محض 3 رن بنا کر یاسرشاہ کی گیند پرایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوئے اورواٹلنگ59رن بنا کرلیگ ا سپنرکا ہی شکار بنے جنہوں نے نیل ویگنرکورن بنانے کا موقع دیئے بغیراسی اوورمیں کلین بولڈ کرکے 15ویں بار اننگ میں اپنی 5 وکٹیں مکمل کیں۔ حسن علی نے ایش سوڈھی کو18رن پربولڈ کرکے اپنی چوتھی وکٹ حاصل کی اورپھر بولٹ کو آؤٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی باراننگز میں 5وکٹیں مکمل کیں۔ کیویزکی پوری ٹیم249رنوں پرپویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کے لئے حسن علی اوریاسرشاہ نے 5-5 وکٹیں لیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 153 رنوں پرڈھیرہوگئی تھی، جس کے بعد پاکستانی ٹیم بھی اپنی پہلی اننگ میں 227 رن بناسکی تھی اورکیویز کے خلاف 74رنوں کی مجموعی برتری حاصل کی تھی۔


یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی تیز گیند باز محمد عباس کی نظر نمبر ون پر، ربادا اور اینڈرسن چھوٹ جائیں  گے پیچھے

یہ بھی پڑھیں:  شاہد آفریدی کی صفائی – میرے بیان کو ہندوستانی میڈیا نے غلط طریقہ سے پیش کیا

یہ بھی پڑھیں:  مسلسل جیت کے بعد بھی اڑرہا ہے پاکستان کا مذاق، یہ تصویردیکھ کرآپ بھی نہیں روک پائیں گے ہنسی
First published: Nov 18, 2018 09:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading