உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: کیچ پکڑنے کے چکر میں بال بال بچے حسن علی، پھر دیا دلچسپ ردعمل

    کیچ پکڑنے کے چکر میں بال بال بچے پاکستانی گیند باز حسن علی

    کیچ پکڑنے کے چکر میں بال بال بچے پاکستانی گیند باز حسن علی

    لیگ اسپنر وانندو ہسرنگا کی قیادت میں اسپنروں کے جادو کے بعد سلامی بلے باز پتھم نسنکا کی نصف سنچری سے سری لنکا نے ایشیا کپ ٹی20 کرکٹ ٹورنا منٹ کے سپر4 مرحلے کے آخری مقابلے میں پاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر مسلسل چوتھی جیت درج کی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      sنئی دہلی: دبئی میں جمعہ کو پاکستان ایشیا کپ فائنل کے لئے ڈریس ریہرسل میں پسندیدہ تھا، لیکن ٹورنا منٹ میں سری لنکا کی فاتحانہ مہم جاری رہی۔ انہوں نے اپنے سپر4 مہم کو ختم کرنے کے لئے پانچ وکٹ سے جیت حاصل کی۔ بابر اعظم اینڈ کمپنی کی کارکردگی کافی خراب رہی۔ پاکستانی بلے باز بری طرح سے فلاپ ثابت ہوئے۔ اس درمیان ایک میچ کے دوران ایسا بھی لمحہ آیا، جس نے سبھی کے چہروں پر مسکان لا دی۔

      یہ واقعہ میچ کے 17ویں اوور میں ہوا، جب محمد حسنین گیند بازی کر رہے تھے۔ سری لنکا کے کپتان داسن شناکا بلے بازی کر رہے تھے۔ محمد حسنین نے گیند ڈالی اور شناکا نے اس شاٹ کو لانگ آن کی طرف بھیج دیا۔ حسن علی مڈ آف پر تھے۔ وہ تیزی سے گیند پر نظریں دوڑاتے رہے۔ دوسری طرف سے افتخار احمد نے بھی ایسا ہی کیا، لیکن دونوں کو معلوم نہیں تھا کہ وہ دونوں کیچ لینے جا رہے ہیں۔ پاکستانی ٹیم پہلے بھی کئی بار کیچ کے دوران کھلاڑیوں کا مقابلہ دیکھ چکی ہے۔ اس بار بھی ایسا ہی لگ رہا تھا، اس بار بھی ایسا ہی لگ رہا تھا، لیکن حسن علی خوش قسمت رہے۔





      حسن علی نے شاندار کیچ لپکا۔ انہوں نے دونوں کے زمین پر گرنے سے پہلے ہی گیند کو اپنے ہاتھوں میں قید کرلیا۔ حالانکہ ظاہر تھا کہ اس کیچ پر کوئی بھی کھلاڑی ناراض ہوسکتا تھا، لیکن حسن علی نے ایک الگ ہی طرح کا ردعمل ظاہر کیا۔ حسن علی اور افتخار دونوں ہی میدان پر بیٹھ گئے اور کچھ سیکنڈ کے لئے کیچ کیچ کھیلتے رہے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے اور فینس اسے دیکھ کر بے حد خوش بھی ہو رہے ہیں۔


      واضح رہے کہ سری لنکائی ٹیم نے ٹورنا منٹ میں اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے فائنل مقابلے سے پہلے پاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔ گیند بازوں نے شاندار کھیل دکھایا۔ انہوں نے پاکستان کو 121 رنوں پر سمیٹ دیا۔ پاکستان کے گیند بازوں نے کچھ ابتدائی وکٹ حاصل کرکے اپنی ٹیم کی امید کو ایک کرن دی، لیکن پتھم نسانکا کی ناٹ آوٹ نصف سنچری اسکور نے ٹیم کو تین اوور باقی رہتے ہوئے ہدف تک پہنچا دیا۔ اب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل مقابلہ 11 ستمبر کو کھیلا جانا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: