ہوم » نیوز » اسپورٹس

حسین جہاں نے سوشل میڈیا پر دی مندر تعمیر کی مبارکباد، مداحوں نے دے ڈالی عصمت دری کی دھمکی

حسین جہاں نے جو پوسٹ شئیر کیا ہے اس پر شری رام اور رام مندر کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

  • Share this:
حسین جہاں نے سوشل میڈیا پر دی مندر تعمیر کی مبارکباد، مداحوں نے دے ڈالی عصمت دری کی دھمکی
حسین جہاں نے جو پوسٹ شئیر کیا ہے اس پر شری رام اور رام مندر کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

نئی دہلی۔ ہندستانی تیز گیندباز محمد شمی (Mohammad Shami) اپنی اہلیہ حسین جہاں سے کافی وقت پہلے الگ ہو چکے ہیں۔ حالانکہ، حسین جہاں کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ کبھی اپنے ڈانس ویڈیو کے سبب تو کبھی بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے۔ لاک ڈاون کے درمیان حسین جہاں سوشل میڈیا پر کافی فعال تھیں۔ حال ہی میں انہوں نے رام مندر (Ayodhya Ram Mandir) کی تعمیر کے لئے اپنے ہندو مداحوں کو مبارکباد دی ہے۔ حالانکہ، کئی لوگوں نے ایسا کرنے کے لئے انہیں ٹرول کر دیا۔


مداحوں کو دی مندر تعمیر کی مبارکباد


حسین جہاں نے جو پوسٹ شئیر کیا ہے اس پر شری رام اور رام مندر کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی اس پر لکھا ہے ’ ایودھیا میں شری رام مندر کی بھومی پوجن کے لئے تمام ہندو سماج کو دلی مبارکباد۔ ڈھیر ساری نیک خواہشات۔ حسین جہاں‘۔ کیپشن میں انہوں نے کئی طرح کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔ جہاں کچھ مداحوں نے انہیں مبارکباد دی تو وہیں کچھ کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔ حالانکہ، کچھ ایسے لوگ بھی تھے جنہوں نے حسین جہاں کو عصمت دری اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔




سال 2018 میں حسین جہاں نے اس وقت تہلکہ مچا دیا تھا جب انہوں نے محمد شمی پر فکسنگ تک کا الزام لگا دیا تھا۔ حسین جہاں کی جانچ بی سی سی آئی کو بھی کرنی پڑی تھی۔ حالانکہ، انہیں کلین چٹ دے دی گئی۔

اس کے علاوہ حسین جہاں نے شمی کے بھائی پر عصمت دری کا الزام تک لگا دیا تھا۔ یہی نہیں، انہوں نے شمی پر کئی خواتین سے رشتے ہونے کا الزام بھی لگایا تھا۔ حالانکہ جانچ میں کچھ ثابت نہ ہو سکا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 06, 2020 11:43 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading