உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آدھی رات کو اس پاکستانی کھلاڑی کے کمرے میں گئےہاشم آملہ، پھر بدل گئی اس کی قسمت

    آدھی رات کو اس پاکستانی کھلاڑی کے کمرے میں گئے ہاشم آملہ

    آدھی رات کو اس پاکستانی کھلاڑی کے کمرے میں گئے ہاشم آملہ

    ہاشم آملہ (Hashim Amla) نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے، لیکن اب وہ کئی ٹیموں کے ساتھ بطور بلے بازی کوچ اور مینٹار کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: جنوبی افریقہ کےعظیم بلے بازوں میں سے ایک ہاشم آملہ (Hashim Amla) سے متعلق پاکستان کے نوجوان بلے باز حیدر علی نے اہم انکشاف کیا ہے۔ حیدر علی نے بتایا کہ پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کے دوران جب وہ خراب کارکردگی کی وجہ سے کافی پریشانی میں تھے، تو ہاشم آملہ کے مشورے نے ان کی مدد کی اور راتوں رات ان کی بلے بازی میں نکھار آگیا۔ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن میں حیدرعلی پشاور زلمی کی ٹیم سےکھیل رہےتھے اور ہاشم آملہ اسی ٹیم کے مینٹارتھے۔

      ہاشم آملہ نےکمرے میں آکر مدد کی

      حیدر علی (Haider Ali) نےہاشم آملہ (Hashim Amla) کو بےحد اچھا انسان بتاتے ہوئےکہا، میں نےکبھی ہاشم آملہ سے اچھا انسان نہیں دیکھا ہے۔ انہوں نے میرے اندر اچھی کارکردگی کرنےکا حوصلہ پیدا کیا۔ میں کراچی کنگس کے خلاف پہلے میچ میں اچھی کارکردگی نہیں کرسکا، اس دن میں بہت مایوس تھا۔ اسی رات ہاشم آملہ نے مجھ سے میرے کمرے کا نمبر پوچھا اور انہوں نے میرے اندر اچھی بلے بازی کے لئے ترغیب پیدا کی’۔  حیدر علی (Haider Ali) نے مزیدکہا، ہاشم آملہ اتنے بڑے کھلاڑی ہیں، چاہیں تو وہ مجھے اپنےکمرے میں بھی بلا سکتے تھے، لیکن وہ خود میرے کمرے میں آئے۔ میرے لئے یہ بےحدحیران کرنے والی بات تھی۔ ہاشم آملہ نے اس رات جو کچھ بھی مجھے بتایا اس سے میں ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرسکا’۔

      حیدر علی نے ہاشم آملہ کو بےحد اچھا انسان بتاتے ہوئے کہا، میں نے کبھی ہاشم آملہ سے اچھا انسان نہیں دیکھا ہے۔ فائل فوٹو
      حیدر علی نے ہاشم آملہ کو بےحد اچھا انسان بتاتے ہوئے کہا، میں نے کبھی ہاشم آملہ سے اچھا انسان نہیں دیکھا ہے۔ فائل فوٹو


      پاکستان سپر لیگ کی نئی تلاش حیدر علی

      واضح رہے کہ دائیں ہاتھ کے حیدر علی (Haider Ali) کو پاکستان سپر لیگ کی نئی تلاش بتایا جارہا ہے۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے 9 اننگوں میں 239 رن بنائے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 158.27 رہا۔

      حارث روف سے ہوگیا تھا جھگڑا

      واضح رہے کہ حیدر علی صرف اپنے کھیل ہی نہیں بلکہ میدان پر ہوئی لڑائی کی وجہ سے بھی سرخیوں میں آئے تھے۔ لاہور قلندرس کے خلاف مقابلے میں حیدرعلی اور تیز گیند باز حارث روف کی آپس میں بحث ہوگئی تھی۔ اس حادثہ پر حیدرعلی نے کہا، ’شعیب ملک نے مجھےکہا تھا کہ آپ اس وقت بڑے شاٹ نہیں کھیلنے ہیں، اس لئے ایک ایک رن لےکر اننگ آگے بڑھاو۔ ان کے مشورے کے بعد میں حارث روف کے خلاف شاٹ نہیں کھیل رہا تھا۔ تبھی مجھے انہوں نےکہا کہ اپنے ہاتھ میں جو بلا پکڑا ہوا ہے، اس کا استعمال تو کر۔ اس کے بعد شعیب بھائی پھر میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھےکہا کہ اب یہ جو بھی گیند ڈالے گا، اسے چھکے کے لئے پہنچانا۔ اگلی گیند پر میں نے وہی کیا۔ میں نے حارث روف کو کہا کہ جاو گیند کو اٹھاکرلاو’۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: