اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہاشم آملہ نے وراٹ کوہلی کے سب سے تیز27 ونڈے سنچری کا توڑدیا ریکارڈ

    جنوبی افریقہ کا یہ کرکٹرفارم میں ایک سال کے بعد لوٹا ہے اورانہوں نے گزشتہ روزپاکستان کے خلاف سنچری لگائی۔

    جنوبی افریقہ کا یہ کرکٹرفارم میں ایک سال کے بعد لوٹا ہے اورانہوں نے گزشتہ روزپاکستان کے خلاف سنچری لگائی۔

    جنوبی افریقہ کا یہ کرکٹرفارم میں ایک سال کے بعد لوٹا ہے اورانہوں نے گزشتہ روزپاکستان کے خلاف سنچری لگائی۔

    • Share this:
      جنوبی افریقہ کےعظیم کرکٹرہاشم آملہ ایک بارپھرسے ریکارڈ بک میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روزپاکستان کے خلاف پورٹ الیزابتھ میں کھیلے گئے پہلے ونڈے میں سنچری لگائی۔ ونڈے کرکٹ میں یہ ان کی 27 ویں سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ہاشم آملہ 50 اوورکی کرکٹ میں 27 سنچری لگانے والے دنیا کے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

      انہوں نے اپنی 27 ویں سنچری صرف 167 ویں اننگ میں لگادی ہے۔ اس طرح سے انہوں نے سب سے تیز27 ونڈے سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ وراٹ کوہلی کے نام تھا، جنہوں نے169 اننگ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ آملہ دنیا کے شاندار بلے بازوں میں سے ایک ہیں، لیکن اے بی ڈی ویلیئرس جیسی شخصیت کے آگے ان کی صلاحیت کو کم مقبولیت مل سکی اوران کا نام سرخیوں میں کم رہا۔

      ہاشم آملہ گزشتہ کچھ سالوں سے اپنی بہترین فارم میں نہیں تھے، لیکن عالمی کپ آتے ہی انہوں نے فارم میں واپسی کے اشارے دے دیئے ہیں، جوجنوبی افریقی ٹیم کے لئے اچھی بات ہے۔ آملہ اس سال کے آغازمیں ہندوستان کے خلاف کچھ خاص نہیں کرسکے تھے۔ ایسے میں اپنے موقع کو بھنانے کے لئے بیتاب تھے۔ انہوں نے اپنی آخری ونڈے سنچری 2017 میں بنگلہ دیش کے خلاف لگائی تھی۔ سال 2018 میں وہ ایک بھی سنچری نہیں لگاپائے۔

      حال ہی میں پاکستان کے خلاف میچ میں انہوں نے 120 گیندوں میں 108 رن بنالئے۔ انہوں نے چھکا لگاکراپنی سنچری مکمل کی، جس کے بعد ان کے چہرے پرخوشی بھی دیکھی گئی۔ ان کی اس سنچری کی مدد سے ان کی ٹیم نے 50 اووروں میں دووکٹ کے نقصان پر266 رن بنائے۔ ایک بات جوحیران کرنے والی ہے، وہ یہ ہےکہ آملہ کے گزشتہ دوسنچری کے درمیان کوہلی نے 9 اورروہت شرما نے 8 سنچریاں لگائی ہیں۔

      بات کریں 27 ونڈے سنچریوں کی، تویہ کارنامہ صرف پانچ کھلاڑیوں نے اب تک انجام دیا ہے۔ سری لنکا کے سنت جے سوریہ 404 اننگوں میں اس مقام تک پہنچے تھے۔ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ نے 308 اننگوں میں اورماسٹربلاسٹرسچن تندولکرنے 254 اننگوں میں کارنامہ انجام دیا تھا۔ ان سبھی عظیم کھلاڑیوں کا ریکارڈ وراٹ کوہلی نے جنوری 2017 میں توڑدیا تھا۔ کوہلی کے نام موجودہ وقت میں 39 سنچریاں ہیں۔
      First published: