اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ماہ رمضان میں کرکٹ ورلڈ کپ ہونے سے خوش ہے یہ کھلاڑی، بتائے رمضان کے فوائد

    ہاشم آملہ: فائل فوٹو آئی پی ایل

    ہاشم آملہ: فائل فوٹو آئی پی ایل

    ہاشم آملہ 2012 میں رمضان کے دوران انگلینڈ میں تھے جب ٹسٹ کرکٹ میں انہوں نے جنوبی افریقہ کے لئے سب سے زیادہ ٹسٹ رن بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

    • Share this:
      جنوبی افریقہ کے بلے بازہاشم آملہ نے رمضان کے دوران آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کےآنے پرخوشی ظاہرکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روزے رکھنے سے ذہنی اورروحانی ورزش ہوجاتی ہے۔ آملہ نےآئی سی سی کی ویب سائٹ سے کہا 'اس سے مجھےاصلاح میں مدد ملتی ہے۔ میں ہمیشہ سے روزے رکھتا رہا ہوں۔ یہ سال کا سب سے اچھا مہینہ ہے، مجھے لگتا ہے کہ اس سے ذہنی اورروحانی اچھی ورزش ہوجاتی ہے'۔

      ہاشم آملہ 2012 میں بھی رمضان کے دوران انگلینڈ میں تھے، جب ٹسٹ کرکٹ میں انہوں نے جنوبی افریقہ کے لئے سب سے زیادہ ٹسٹ رن بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس دورمیان ہاشم آملہ نےاتوارکوویسٹ انڈیزکے خلاف پریکٹس میچ میں نصف سنچری لگا کرعالمی کپ کے لئے اپنی دعویداری کومضبوط کردیا۔

      جنوبی افریقہ کے اس بہترین کرکٹرنے دونوں پریکٹس میچوں میں نصف سنچری لگائی۔ جنوبی افریقی ٹیم کے پاس ایڈن مارکرم اورکونٹن ڈی کاک کے طورپردو سلامی بلے باز موجود ہیں۔ ایسے میں ہاشم آملہ کی جگہ پرخطرہ ہے، لیکن ہاشم آملہ نے اپنے حالیہ فارم سے ٹیم منیجمنٹ کی سردردی بڑھا دی ہے۔

      جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ
      جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ


      ہاشم آملہ نے کہا کہ 'رن بنانا ہمیشہ اہم ہوتا ہے۔ میں آخری الیون میں رہوں یا نہ رہوں۔ میں جو کرسکتا ہوں، وہ کرتا ہوں اوراس کے بعد جوہوتا ہے وہ ٹیم کی بھلائی کے لئے ہوتا ہے'۔ انہوں نے عالمی کپ کے لئے جنوبی افریقہ کے گھریلو ٹی -20 ٹورنامنٹ میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔ اس بارے میں ہاشم آملہ نے کہا ' ٹی -20 کرکٹ ونڈے سے الگ ہے۔ میں نے بلے بازی کوش ڈیل بینکیسٹین کے ساتھ دو ہفتہ پریکٹس کیا تاکہ ونڈے کرکٹ کے موافق خود کو ڈھال سکوں'۔
      First published: