உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حسن علی نے سیمی فائنل کی شکست کا ذمہ دار ٹھہرانے پر خاموشی توڑی، کہا- مجھ سے زیادہ مایوس کوئی نہیں ہوگا

    حسن علی نے سیمی فائنل کی شکست کا ذمہ دار ٹھہرانے پر خاموشی توڑی، کہا- مجھ سے زیادہ مایوس کوئی نہیں ہوگا

    حسن علی نے سیمی فائنل کی شکست کا ذمہ دار ٹھہرانے پر خاموشی توڑی، کہا- مجھ سے زیادہ مایوس کوئی نہیں ہوگا

    حسن علی (Hassan Ali) کو پاکستان کی ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) کے سیمی فائنل میں ملی شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔ انہوں نے اب سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کیا۔ انہوں نے ساتھ ہی مداحوں کے لئے لکھا کہ وہ ان سے بھی زیادہ مایوس ہیں۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کو ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup-2021) کے سیمی فائنل میں شکست جھیلنی پڑی۔ آسٹریلیا سے سیمی فائنل میچ ہارنے کے بعد تیز گیند باز حسن علی (Hassan Ali) کو کچھ پاکستانی مداحوں نے نشانہ بنایا۔ اس کی وجہ تھی کہ انہوں نے اہم مواقع پر میتھیو ویڈ کا ایک کیچ ٹپکا دیا۔ خود کپتان بابر اعظم (Babar Azam) نے بھی اسی کیچ چھوڑنے کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتا دیا۔ اس کے بعد تو جیسے ٹرولرس ان کے پیچھے ہی پڑگئے۔ اب حسن علی نے اس پر خاموشی توڑی ہے اور سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ شیئر کیا۔ حسن علی نے لکھا کہ ان سے زیادہ مایوس اس وقت کوئی نہیں ہوگا۔

      آسٹریلیا نے پاکستان کا خواب کردیا چکنا چور

      پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی-20 عالمی کپ میں کافی بہترین کارکردگی پیش کی۔ اس نے لیگ مرحلے میں اپنے سبھی پانچ میچ جیتے۔ سخت حریف ہندوستان کو عالمی کپ کی تاریخ میں پہلی بار شکست دی۔ اسے خطاب کا مضبوط دعویدار مانا جا رہا تھا، لیکن آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں اسے 5 وکٹ سے شکست دے کر اس کا خواب توڑ دیا۔ پاکستان نے دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 176 رنوں کا مضبوط اسکور بنایا۔ ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے آسٹریلیا نے اپنے کپتان ایرون فنچ کا وکٹ ایک رن کے ٹیم اسکور پر کھو دیا، جو کھاتہ بھی نہیں کھول پائے تھے۔ آسٹریلیا کی نصف ٹیم 96 رن کے ٹیم اسکور تک پویلین لوٹ گئی تھی، لیکن بعد میں میتھیو ویڈ اور مارکس اسٹائنس نے میچ کا رخ پلٹ دیا۔

      پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی-20 عالمی کپ میں کافی بہترین کارکردگی پیش کی۔ اس نے لیگ مرحلے میں اپنے سبھی پانچ میچ جیتے۔
      پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی-20 عالمی کپ میں کافی بہترین کارکردگی پیش کی۔ اس نے لیگ مرحلے میں اپنے سبھی پانچ میچ جیتے۔


      کیچ چھوڑنے کی وجہ تنقید کا شکار ہوئے حسن علی

      27 سالہ حسن علی کی میچ میں مایوس کن کارکردگی جاری رہی۔ انہوں نے 4 اوور کے اپنے کوٹے میں 44 رن لٹائے اور پھر 19 ویں اوور میں میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑ دیا۔ اب انہوں نے اس پر اپنے مداحوں کے نام ایک خاص پوسٹ شیئر کیا ہے۔ حسن علی نے لکھا، ’مجھے معلوم ہے کہ آپ سبھی مایوس ہیں کیونکہ میری کارکردگی آپ کی امیدوں پر کھرا نہیں ترا... لیکن (آپ) مجھ سے زیادہ مایوس نہیں ہیں۔ اپنی امیدیں مجھ سے کم مت کیجئے۔ میں بڑے سطح پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، اس لئے سخت محنت سے واپسی کروں گا‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ٹی-20 عالمی کپ: حسن علی کے کیچ چھوڑنے پرشعیب ملک نےکیا کچھ ایسا، جم کر ہو رہی ہے تعریف




      پاکستانی گیند باز حسن نے ٹوئٹر پر ایک جذباتی پوسٹ لکھا ہے۔
      پاکستانی گیند باز حسن نے ٹوئٹر پر ایک جذباتی پوسٹ لکھا ہے۔


      حسن علی نے ٹوئٹر پر لکھا جذباتی پوسٹ

      انہوں نے مزید لکھا، ’یہ مجھے مزید مضبوط بنائے گا۔ سبھی پیغامات، ٹوئٹس، پوسٹ، فون کال اور دعاوں کے لئے شکریہ۔ ان کی ضرورت تھی‘۔ حسن علی نے اس ٹی-20 عالمی کپ میں 6 میچوں میں کل 5 وکٹ حاصل کئے۔ ہندوستان کے خلاف انہوں نے 44 رن دے کر 2 وکٹ اپنے نام کئے تھے۔ اب فائنل میں آسٹریلیا کا سامنا نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: