نئی دہلی: سنجے مانجریکر (Sanjay Manjrekar) نے ہندوستان کی طرف سے 100 سے زیادہ انٹرنیشنل کے مقابلے کھیلے۔ اس دوران انہوں نے کئی یادگار اننگ بھی کھیلی۔ آج کا دن ان کے لئے خاص ہے۔ وہ 57 سال کے ہوگئے ہیں۔ ان کے والد وجے مانجریکر نے بھی ہندوستان کی طرف سے ٹسٹ کرکٹ کھیلا۔ یعنی والد اور بیٹے دونوں نے ٹیم انڈیا کی نمائندگی کی۔ سنجے مانجریکر نے 1989 میں پاکستان میں پاکستان کے خلاف (India vs Pakistan) ٹسٹ میں ڈبل سنچری لگائی تھی۔ یہ اننگ اس لئے بھی اہم مانی جاتی ہے، کیونکہ اس ٹیم میں عمران خان، وسیم اکرم اور عبدالقادر جیسے عظیم گیند باز تھے۔ سنجے منجریکر 2004 تک پاکستان میں سب سے بڑی اننگ کھیلنے والے بلے باز رہے۔ سال 2004 میں ویریندر سہواگ نے ملتان میں ٹرپل سنچری لگاکر ان کا ریکارڈ توڑا تھا۔
ہندوستان اور پاکستان (India vs Pakistan) کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹسٹ 1 سے 6 دسمبر 1989 کو لاہور میں کھیلا گیا۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں سلامی بلے باز جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ کپتان کرش شری کانت نے صفر اور نوجوت سنگھ سدھو نے 4 رن بنائے۔ شری کانت کا وکٹ وسیم اکرم کو اور نوجوت سنگھ سدھو کا وکٹ عمران خان کو ملا۔ ٹیم نے 5 رن پر 2 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ نمبر-3 پر سنجے منجریکر بلے بازی کرنے اترے۔
400 گیندوں کا کیا سامناسنجے مانجریکر نے اس کے بعد پاکستان کے گیند بازوں کا ڈٹ کر سامنا کیا۔ انہوں نے 401 گیندوں کا سامنا کیا اور 218 رن بنائے۔ اننگ میں 28 چوکے لگائے۔ وہ رن آوٹ ہوئے۔ محمد اظہرالدین نے 77 اور روی شاستری نے 61 رن بنائے تھے۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلی اننگ میں 509 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا۔ جواب میں پاکستان نے شعیب محمد کے ناٹ آوٹ 203 رنوں کے سہارے 5 وکٹ پر 699 رن بنائے۔ یہ مقابلہ ڈرا رہا، لیکن سنجے مانجریکر کو ان کی شاندار کارکردگی کے لئے ‘پلیئر آف دی میچ‘ منتخب کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔انگلینڈ میں پاکستانی تیز گیند باز کی جگہ لیں گے امیش یادو، مڈل سیکس نے کیا معاہدہ37 ٹسٹ اور 74 ونڈے کھیلےسنجے مانجریکر نے کیریئر میں 37 ٹسٹ کھیلے اور 37 کی اوسط سے 2043 رن بنائے۔ 4 سنچری اور 7 نصف سنچری لگائی۔ 218 رن ان کے ٹسٹ کیریئر کی سب سے بڑی اننگ رہی۔ اس کے علاوہ انہوں نے 74 ونڈے میں 33 کی اوسط سے 1994 رن بنائے۔ ایک سنچری اور 15 نصف سنچری لگائی۔ 105 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 ہزار سے زیادہ رن بناچکے ہیں۔ انہوں نے 147 میچ میں 55 کی اوسط سے 10252 رن بنائے۔ 31 سنچری اور 46 نصف سنچری لگائی۔ 377 رنوں کی بڑی اننگ کھیلی۔
سنجے مانجریکر کے والد وجے مانجریکر نے ہندوستان کی طرف سے 55 ٹسٹ کھیلے۔ 39 کی اوسط سے 3208 رن بنائے۔ 7 سنچری اور 15 نصف سنچری لگائی۔ انہوں نے فرسٹ کلا کیریئر کے 198 میچ میں 12832 رن بنائے۔ 38 سنچری اور 56 نصف سنچری لگائی۔ 283 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔