کرکٹ میں اب سلیجنگ معنوں کھیل کا حصہ بنتا جارہا ہے۔ کئی مرتبہ تو کھلاڑی آپس میں میدان پر ٹکرا جاتے ہیں، لیکن کرکٹ کے میدان پر کئی ایسے کھلاڑی بھی ہوتے ہیں جو ان سب کو نظرانداز کر کے اپنے کھیل پر دھیان مرکوز کرنا چاہتے ہیں، تو کئی کھلاڑی اسے اپنی توہین مان کر بدلے کے انتظار میں لگ جاتے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کے تیز گیندباز محمد سراج بھی کچھ اسی مزاج کے ہیں۔
سراج نے بھی انگلینڈ دورے کا ایک دلچسپ قصہ سنایا، قصہ ہے جب انگلینڈ دورے پر جیمس اینڈرسن نے سراج کو گالی دی تھی۔ آپ کو بتادیں کہ 40 سال کے اینڈرسن انٹرنیشنل کرکٹ میں 900 سے زیادہ مرتبہ شکار کیے ہیں اور ٹسٹ میں تو ان کے نام 685 وکٹ ہیں۔ ’بریک فاسٹ ود چمپئنس شو‘ میں سراج نے انگلینڈ دورے کا یہ قصہ شیئر کیا اور بتایا کہ میں اور جسپریت بھائی بلے بازی کررہے تھے اور میں اسٹرائیک پر تھا اور ہمارے دماغ میں یہ تھا کہ فری ہٹ ہے، بس بیٹ گھمانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
تبھی اینڈرسن نے آکر مجھے گالی دی، جس کے بعد مجھے غصہ آگیا اور میں نے بولا کے تو آ بیٹنگ پر۔ پھر جب پیٹرسن بلے بازی کے لیے آرہا تھا تو میں اس کے پاس گیا اور بولا کے بھلے ہی تمہارے 600 وکٹ ہوں گے لیکن تمہارے لیے کوئی احترام نہیں ہے۔ اتنا سنتے ہی اس نے غصہ ہو کر وراٹ بھائی سے جا کر میری شکایت کردی اور کہا یہ کھلاڑی کیا کہہ رہا ہے، اس کا ایگو شائد ہرٹ ہوگیا تھا اور تب اس نےش ائد اپنے من میں کہا ہوگا کہ ’مجھے گالی دے دیں لیکن ایسا مت کہیں‘۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔