உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دھونی کے تاریخی چھکے کےذکر پر بھڑک گئےگوتم گمبھیر، کہی یہ بڑی بات

    دھونی کے فاتحانہ چھکے کے ذکر پر بھڑک گئے گوتم گمبھیر۔ تصویر: اے این آئی

    دھونی کے فاتحانہ چھکے کے ذکر پر بھڑک گئے گوتم گمبھیر۔ تصویر: اے این آئی

    سال 2011 میں یعنی 9 سال پہلے آج ہی کے دن ہندوستانی ٹیم (Indian Cricket Team) نے آئی سی سی ونڈے عالمی کپ (ICC OneDay World Cup) اپنے نام کیا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: آئی سی سی ورلڈ کپ 2011 کے فائنل میں مہندر سنگھ دھونی کے تاریخی چھکے کے ذکر پر ٹیم کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر بھڑک گئے ہیں اور ان کا کہنا ہےکہ یہ ورلڈ کپ پورے ٹیم تعاون سےجیتا گیا تھا۔ ہندوستان نے9 سال پہلے آج ہی کے دن سری لنکا کو ممبئی میں شکست دے کر 28 سال کی خطابی خشک سالی کو ختم کیا تھا اور خطاب جیتا تھا۔ دھونی نے نوان کلا شیکھرا کی گیند پرہیلی کاپٹر چھکا لگا کر ہندوستان کو فتح دلائی تھی اور اس تاریخی فاتح چھکےکو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔
      کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این نے ٹویٹ کرکے کل کہا تھا کہ آج ہی کے دن ایک شاٹ نےہندوستان کے لوگوں کو جشن منانے کا موقع دیا تھا۔اس پر گمبھیر نے تلخ انداز میں ٹوئٹ کرکے کہا کہ آپ کو یاد دلا دوں کہ 2011 ورلڈ کپ کا خطاب ہندوستان، ہندوستانی ٹیم اور مددگار عملہ نے مل کر جیتا تھا۔ وقت آ گیا ہے کہ آپ ایک چھکے سے اپنا لگاؤکم کرلیں۔



      دھونی کو آئی پی ایل کا انتظار


      وہیں دوسری طرف کورونا وائرس (Coronavirus) کے سبب آئی پی ایل (IPL) کے 13 ویں سیزن کو 15 اپریل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ حالانکہ اس ۔ کے بعد بھی آئی پی ایل کے انعقاد کے امکانات نہ کے برابر ہی نظر آرہی ہے۔ ہر کسی کےلئے یہ آئی پی ایل کافی خاص بھی ہے، کیونکہ اسی سے طویل وقت بعد ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی (IPL) کی میدان پر واپسی ہونے والی ہے۔ دھونی گزشتہ سال ہوئے عالمی کپ سیمی فائنل کے بعد سے ہی کرکٹ کے میدان سے دور ہیں اور ایسی امید کی جارہی ہے کہ دھونی چنئی سپرکنگس کی طرف سے کھیلیں گے اور اسی سال ہونے والے ٹی -20 عالمی کپ میں ہندوستان کی طرف سے میدان پر اتریں گے۔ مگر کورونا وائرس کے سبب آئی پی ایل کا انعقاد مشکل ہی لگ رہا ہے۔

      دھونی گزشتہ سال ہوئے عالمی کپ سیمی فائنل کے بعد سے ہی کرکٹ کے میدان سے دور ہیں.
      دھونی گزشتہ سال ہوئے عالمی کپ سیمی فائنل کے بعد سے ہی کرکٹ کے میدان سے دور ہیں.

      ہندوستان کے لئے کھیلنا چاہتے ہیں دھونی


      اس کے بعد دھونی کے مستقبل کو لے کر کئی سوال اٹھ رہے ہیں۔ اگر آئی پی ایل کا یہ سیزن منسوخ ہوتا ہے تو ان کی واپسی مشکل بھی ہوسکتا ہے۔ یہاں تک کہ ہندوستانی کوچ روی شاستری بھی کچھ ماہ پہلے بول چکے تھے کہ دھونی کی واپسی  (Ravi Shastri) بھی کچھ ماہ پہلے بول چکے تھے کہ دھونی کی واپسی آئی پی ایل پر منحصر کرتی ہے۔ مگر ان کے رانچی کے قریبی دوست کو لگتا ہے کہ دھونی ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔ اور وہ ابھی بھی ہندوستان کے لئے کھیلنا چاہتے ہیں۔ اے بی پی نیوز سے بات چیت میں دھونی کے قریبی دوست نے انکشاف کیا کہ ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز ابھی بھی ہندوستان کے لئے کھیلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جب بھی کوئی دھونی سے ان کے ریٹائرمنٹ کے بارے میں پوچھتا ہے تو وہ غصہ ہوجاتے ہیں۔

      فٹنس پر دے رہے ہیں توجہ


      مہندر سنگھ دھونی کے قریبی دوست نے کہا کہ وہ گزشتہ کچھ ماہ سے کافی مشکل ٹریننگ کر رہے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ وہ اب نوجوان نہیں ہیں، مگر وہ خود کو فٹ رکھنے کے لئے کافی محنت کر رہے ہیں۔ آئی پی ایل اور پھر ٹیم انڈیا میں واپسی کرنے کے لئے وہ ٹریننگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھونی خود کو ابھی فٹ محسوس کرتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: