ہوم » نیوز » اسپورٹس

محمد کیف کے بیٹے نے ٹی وی پر دیکھا ہند۔پاک کا میچ، پاپا سے بولا۔ آسانی سے کر دیتے شعیب اختر کی پٹائی

جب دنیا کا یہ تیزترین گیندباز لمبے رن سے دوڑتا ہوا گیند پھینکتا تھا ، تب بلے باز کے مانو پاؤں اکھڑنے لگتے تھے۔ لیکن اب ٹیم انڈیا کے سابق بلےباز کے بیٹے نے کہا ہے کہ شعیب اختر کو مارنا آسان رہا ہو گا۔

  • Share this:
محمد کیف کے بیٹے  نے ٹی وی پر دیکھا ہند۔پاک کا میچ، پاپا سے بولا۔ آسانی سے کر دیتے شعیب اختر کی پٹائی
شعیب اختر نے پی سی بی کےذریعہ عمر اکمل پر عائد کئےگئے تین سال کی پابندی کے بعد بورڈ اور اس کی قانونی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

نئی دہلی۔ جب بھی ہندوستان اور پاکستان (India vs Pakistan)  کی ٹیمیں کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے ہوتی ہیں تو شائقین کی دھڑکنوں کا تیز ہونا عام بات ہے۔ کھلاڑیوں کے دباؤ کے بارے میں تو بات ہی کیا کریں۔ اور خاص طور پر اگر یہ مقابلہ ورلڈ کپ کے کسی میچ میں ہو تو پھر تو کیا کہنا ہے۔ اب ہندوستان۔ پاکستان میچ کی بات ہو اور دنیا کے تیزترین گیندباز شعیب اختر (Shoaib Akhtar) کا تذکرہ نہ ہو ، یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ جب دنیا کا یہ تیزترین گیندباز لمبے رن سے دوڑتا ہوا گیند پھینکتا تھا ، تب بلے باز کے مانو پاؤں اکھڑنے لگتے تھے۔ لیکن اب ٹیم انڈیا کے بلےباز کے بیٹے نے کہا ہے کہ شعیب اختر کو مارنا آسان رہا ہو گا۔


دراصل ، یہاں بات کی جارہی ہے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بلےباز محمد کیف (Mohammad Kaif) اور ان کے بیٹے کبیر کی۔ ایسے میں جبکہ 14 اپریل تک کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون ہندوستان میں نافذ ہے تو اسٹار اسپورٹس نے ورلڈ کپ میں کھیلے گئے بھارت پاکستان میچوں کو ٹیلی کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


دس اوورز میں لٹا دئیے 72 رن


اسی کڑی کے تحت سال 2003 میں جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ مقابلے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ دیکھا گیا۔ اس میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اختر کافی مہنگے ثابت ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے دس اوورز میں 72 رنز لٹا دئیے تھے۔ ہو سکتا ہے کہ ہندوستانی بلے بازوں کے لئے شعیب اختر کی گیندوں کو کھیلنا ایک مشکل تجربہ رہا ہو ، لیکن محمد کیف کے بیٹے کا ماننا ہے کہ اختر کی پٹائی کرنا آسان رہا ہو گا ، کیوں کہ ان کی گیندوں میں کافی رفتار تھی۔


محمد کیف نے سوشل میڈیا پر اس کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ، شکریہ اسٹار اسپورٹس ، آخرکار بیٹے کبیر کو ہندوستان اور پاکستان کے مابین تاریخی میچ دیکھنے کو مل گیا۔ لیکن کبیر اپنے والد سے زیادہ متاثر نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چونکہ شعیب اختر کی گیندوں مین زیادہ تیزی تھی اس لئے ان کی گیندوں پر رن بنانا آسان ہونا چاہئے تھا۔ آج کل کے بچے بھی…
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Apr 08, 2020 01:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading