Hockey World Cup 2023: ہندوستان نے اسپین کو 2-0 ہراکر جیت سے کیا آغاز
Hockey World Cup 2023: ہندوستان نے اسپین کو 2-0 ہراکر جیت سے کیا آغاز (AP)
Hockey World Cup 2023: خطاب کے مضبوط دعویداروں میں شمار ہندوستان نے پندرہویں ایف آئی ایچ ورلڈ کپ مرد ہاکی ٹورنامنٹ کے پول ڈی کے میچ میں اسپین کو دو صفر سے ہراکر جیت کے ساتھ آغاز کیا ہے ۔
نئی دہلی : خطاب کے مضبوط دعویداروں میں شمار ہندوستان نے پندرہویں ایف آئی ایچ ورلڈ کپ مرد ہاکی ٹورنامنٹ کے پول ڈی کے میچ میں اسپین کو دو صفر سے ہراکر جیت کے ساتھ آغاز کیا ہے ۔ دنیا کے سب سے بڑے ہاکی اسٹیڈیم بتائے جارہے نو تعمیر شدہ برسا منڈا اسٹیڈیم پر 20000 سے زیادہ شائقین کے سامنے کھیلے گئے میچ میں ہندوستان کیلئے امت روہیداس نے بارہویں منٹ میں پینالٹی کارنر پر پہلا گول کیا ۔ دوسرا گول ہاردک سنگھ نے 26 ویں منٹ میں داغا ۔
اس کے بعد کوئی بھی ٹیم گول نہیں کرسکی ۔ ہندوستان کو اگلے میچ میں 15 جنوری کو اسی میدان پر انگلینڈ سے کھیلنا ہے جبکہ آخری لیگ میچ 19 جنوری کو بھونیشور میں ویلس کے خلاف ہوگا ۔ دنیا کے بہترین ڈریگ فلکرز میں سے ایک کپتان ہرمن پریت سنگھ پینالٹی اسٹروک پر گول نہیں کر سکے۔ نوجوان وکٹ کیپر کرشن بہادر پاٹھک نے پینالٹی کارنر سمیت کچھ شاندار بچاو کئے۔ گزشتہ سال پرو لیگ کے چار میں سے دو میچوں میں ہندوستان کو شکست دینے والی اسپین ٹیم کے تینوں پینالٹی کارنر بے کار گئے ۔
پہلے کوارٹر کے آخری منٹوں میں ہی ہندوستان نے جارحانہ انداز میں آگے بڑھتے ہوئے لگاتار تین پینالٹی کارنر جیتے اور دوسرا گول روہیداس نے کیا۔ اس کے بعد ہندوستان کو ایک اور پینالٹی کارنر ملا لیکن ہرمن پریت گول نہیں کر سکیں۔
دوسرے کوارٹر میں بھی ہندوستان کا غلبہ برقرار رہا اور ہاف ٹائم سے چار منٹ پہلے ہاردک نے بائیں جانب سے دوڑتے ہوئے اکیلے دم پر ایک شاندار فیلڈ گول کیا۔ تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں کوئی گول نہیں ہو سکا۔ بریک کے دو منٹ بعد ہی ہندوستان کو پینالٹی اسٹروک ملا لیکن دباؤ میں نظر آنے والے ہرمن پریت گول کرنے میں ناکام رہے ۔ اس سے پہلے ایک اور میچ میں انگلینڈ نے ویلس کو 5-0 سے شکست دی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔