نئی دہلی : اوڈیشہ میں کھیلے جا رہے ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے ایک میچ میں ہندوستانی ٹیم نے جاپان کو شکست دیدی۔ خراب فارم سے نبرد آزما کپتان ہرمن پریت سنگھ نے آخر کار دو گول کر ڈالے، جس کی مدد سے ہندوستان نے رسمی کوالیفکیشن میچ میں جاپان کو 8-0 سے شکست دی۔ کراس اوور میچ میں نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد ہندوستان پہلے ہی کوارٹر فائنل کی ریس سے باہر ہو گیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے اپنی پوری کوشش کی، لیکن اب بہت دیر ہوچکی ہے۔
ہندوستان نے تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں چار چار گول کئے۔ ہندوستان کو اب نویں سے 12ویں پوزیشن کے میچ میں جنوبی افریقہ سے کھیلنا ہے۔ ہرمن پریت نے 46ویں اور 59ویں منٹ میں پینالٹی کارنر پر گول کئے، جس سے ان کا اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے اس میچ سے پہلے ہندوستان کو ملنے والے 26 پینالٹی کارنرز میں سے زیادہ تر لئے، لیکن کامیابی کا فیصد بہت کم رہا۔ 23 سالہ ابھیشیک نے بھی ہندوستان کے لئے 36ویں اور 44ویں منٹ میں فیلڈ گول کئے۔ ان کے علاوہ مندیپ سنگھ (33ویں)، وویک ساگر پرساد (40ویں)، من پریت سنگھ (59ویں) اور سکھجیت سنگھ (60ویں) نے گول کئے۔
پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہیں کر سکی۔ ہندوستان نے تیسرے کوارٹر میں چار اور چوتھے کوارٹر میں بھی چار گول کئے۔ برسا منڈا اسٹیڈیم میں اس میچ کو دیکھنے کے لئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
ہندوستان نے پہلے کوارٹر میں زبردست حملہ کیا اور 12ویں منٹ میں لگاتار دو پینالٹی کارنر حاصل کئے لیکن ہرمن پریت گول نہیں کر سکی۔ دوسرے کوارٹر میں جاپان کو بھی ملے دونوں پینالٹی کارنر رائیگاں گئے۔ ہاف ٹائم تک ہندوستان نے مخالف گول پر 16 اٹیک کئے جبکہ جاپانی ٹیم نے بھی حملے کئے، لیکن کوئی بھی ٹیم گول نہیں کر سکی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔