ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑا انکشاف، راہل دراوڑ نے پاکستان میں گھس کردیا تھا چیلنج، اگر میں...

ہندوستانی کرکٹ کے ’دی وال‘ کہےجانے والے راہل دراوڑ (Rahul Dravid) نے 270 رنوں کی اننگ کھیلی تھی، جو کہ ان کےکیریئر کی سب سے بہترین اننگ ہے۔

  • Share this:
بڑا انکشاف، راہل دراوڑ نے پاکستان میں گھس کردیا تھا چیلنج، اگر میں...
راہل دراوڑ نے پاکستان میں گھس کردیا تھا چیلنج

ہندوستان (India) اور پاکستان (Pakistan) کے درمیان آج کے وقت میں دوطرفہ سیریز کا انعقاد بند ہوگیا ہے، لیکن جب ایسا ہوا کرتا تو مقابلہ بے حد دلچسپ ہوتا تھا۔ ایسی ہی ایک سیریز میں ہندوستانی کرکٹ کے دی وال کہے جانے والے راہل دراوڑ (Rahul Dravid) نے 270 رنوں کی اننگ کھیلی تھی، جو کہ ان کے کیریئر کی سب سے بہترین اننگ ہے۔ راہل دراوڑ نے اپنی اس اننگ کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس اننگ سے پہلے ہی چیلنج دے دیا تھا۔


راہل دراوڑ نے کی تھی بڑی اننگ کی پیشین گوئی


ہندوستانی کرکٹ ٹیم 04-2003 میں پاکستان کے دورے پر گئی تھی۔ تین میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابری پر تھیں۔ تیسرا میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا۔ اس سیریز میں راہل دراوڑ کا بلا نہیں تھا، لیکن اس ٹسٹ میں انہوں نے ذمہ داری اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان پہلی اننگ میں صرف 224 رن ہی بنا پائی تھی۔ وہیں ہندوستان نے پہلی اننگ میں ویریندر سہواگ کا وکٹ آسانی سے کھو دیا تھا۔ دوسرے دن کے آخر تک راہل دراوڑ 15 رن بناکر ناٹ آوٹ تھے۔


راہل دراوڑ نے 270 رنوں کی اننگ کھیلی تھی، جو کہ ان کےکیریئر کی سب سے بہترین اننگ ہے۔ فائل فوٹو۔ اے ایف پی
راہل دراوڑ نے 270 رنوں کی اننگ کھیلی تھی، جو کہ ان کےکیریئر کی سب سے بہترین اننگ ہے۔ فائل فوٹو۔ اے ایف پی


راہل دراوڑ کی یہ اننگ چھوٹی تھی، لیکن اس نے ان کے اندر الگ طرح کی خود اعتمادی پیدا کردی۔ رات کو کھانے کے وقت راہل دراوڑ کچھ صحافیوں سے بات کر رہے تھے، تب انہوں نے اپنی شاندار اننگ کا اعلان کردیا تھا۔ انہوں نے کمرے میں واپس جانے سے پہلے کہا تھا، ’دیکھو تم جانتے ہو، اگرکل میں ایک گھنٹے تک بلے بازی کرتے ہوئے سیٹ ہوگیا، تو آپ سبھی کو بڑی اننگ دیکھنے کو ملے گی’۔ ایسا ہی ہوا اور انہوں نے 270 رن بنائے۔ اس کے بعد سبھی نے آکر راہل دراوڑ سے پوچھنے لگے تھے کہ انہیں یہ کیسے پتہ تھا کہ وہ شاندار اننگ کھیلنے والے ہیں۔
ہندوستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی

ہندوستان نے راہل دراوڑ کی اننگ کے دم پر 600 رن بنائے تھے۔ ہندوستان کے بڑے اسکور کے آگے پاکستان ٹک نہیں پایا اور ہندوستان نے یہ ٹسٹ میچ جیت لیا۔ انل کمبلے نے دوسری اننگ میں چار وکٹ حاصل کئے، جبکہ بالاجی جی نے تین وکٹ حاصل کئے تھے۔ ہندوستان نے ایک اننگ اور 131 رنوں سے جیت اپنے نام کی اور سیریز 1-2 سے جیت لی۔ اسی سیریز میں ملتان میں ہوئے میچ میں ویریندر سہواگ کے بلے سے پہلی تیسری سنچری نکلی تھی۔
First published: May 03, 2020 03:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading