ہوم » نیوز » اسپورٹس

کروڑوں روپے کمانے والی اس مشہور خاتون کھلاڑی نے بنایا ایڈلٹ ویڈیو ، کیریئر ہوا تباہ

چائنا کا اصلی نام جوئن لارر تھا ۔ اس خاتون پہلوان نے 1995 مین پریکٹس شروع کی اور 16 فروری 1997 کو چائنا نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں ڈیبیو کیا ۔

  • Share this:
کروڑوں روپے کمانے والی اس مشہور خاتون کھلاڑی نے بنایا ایڈلٹ ویڈیو ، کیریئر ہوا تباہ
کروڑوں روپے کمانے والی اس مشہور خاتون کھلاڑی نے بنایا سیکس ویڈیو ، کیریئر ہوا تباہ

اس دنیا میں کئی ایسے ایتھیلیٹ ہیں ، جو بہت زیادہ باصلاحیت ہیں اور اس وجہ سے ان پر فینس کا پیار اور بے شمار پیسہ برستا ہے ۔ حالانکہ ان میں سے بہت ہی کم کھلاڑی ایسے ہیں ، جو اس کامیابی کو ہضم کرپاتے ہیں اور اپنے کیریئر کا اختتام وقار کے ساتھ ختم کرتے ہیں ۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے ایک ایسی خاتون ایتھیلیٹ کے بارے میں ، جو دنیا کی نمبر ون خاتون پہلوان تھی ۔ اس کے اندر اتنی طاقت تھی کہ مرد پہلوان بھی اس سے گھبراتے تھے ۔ ہم ڈبلیو ڈبلیو ای سپراسٹار چائنا (Chyna)  کے بارے میں بات کررہے ہیں ، جنہوں نے اپنی ٹیلنٹ کے دم پر کروڑوں روپے کمائے ، لیکن ان کی ایک غلطی نے ان کا کیریئر اور زندگی دونوں بدل دی ۔


چائنا کا اصلی نام جوئن لارر تھا ۔ اس خاتون پہلوان نے 1995 مین پریکٹس شروع کی اور 16 فروری 1997 کو چائنا نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں ڈیبیو کیا ۔ چائنا پہلی خاتون پہلوان تھیں ، جو مردوں سے مقابلہ کرتی تھیں ۔ 1999 میں چائنا نے ڈبلیو ڈبلیو ایف کا انٹرکانٹیننٹل خطاب اپنے نام کیا ۔ 2000 میں چائنا نے کنگ آف دی رنگ خطاب جیتا اور وہ پوری دنیا میں جیسے اسٹار سی بن گئی ۔ حلانکہ اسی دوران چائنا نے نومبر 2000 میں پلے بوائے میگزین کیلئے نیوڈ فوٹو شوٹ کروایا اور اس کی وجہ سے ڈبلیو ڈبلیو ای میں ہنگامہ مچ گیا ۔


سال 2001 میں چائنا نے ڈبلیو ڈبلیو ایف سے استعفی دیدیا ۔ چائنا کے اچانک اس طرح استعفی دینے پر فینس کو کافی مایوسی ہوئی ۔ مگر کوئی اس کی اصل وجہ نہیں جان سکا ۔ ویسے مانا جاتا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف نے چائنا کو سالانکہ چار لاکھ ڈالر کی پیشکش کی تھی ، لیکن وہ 10 لاکھ ڈالر کا کنٹریکٹ چاہتی تھیں ۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے بعد چائنا نے نیو جاپان پرو ریسلنگ کے ساتھ قرار کیا ۔ حالانکہ وہ وہاں زیادہ دنوں تک نہیں رہ سکیں ۔


سال 2004 میں چائنا نے پورن انڈسٹری (Chyna Porn star) میں قدم رکھا اور اس نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ایک پرائیویٹ سیکس ٹیپ بنایا ۔ چائنا کا یہ سیکس ٹیپ پوری دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا گیا اور 2006 میں اس کو ایڈلٹ مووی ایوارڈ بھی ملا ۔ اس کے بعد چائنا نے 2009 ، 2011 ، 2012 اور 2013 میں پورن فلموں میں کام کیا ۔

چائنا نے صرف پورن ہی نہیں بلکہ ٹی وی سیریز اور ہالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا ۔ چائنا نے 15 فلمیں کی اور تقریبا 20 ٹی وی سیریز میں کام کیا ۔ تاہم 20 مئی 2016 کو چائنا اپنے گھر میں مردہ پائی گئی ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق چائنا نے غلطی سے زیادہ ڈرگس لے لی تھی ، جو اس کی موت کا سبب بن گئی ۔ چائنا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اس کی موت 17 اپریل 2016 کو ہوئی تھی اور اس نے شراب کے ساتھ کئی سارے ڈرگس لئے تھے ، جس کی وجہ سے اس نے دم توڑ دیا ۔
First published: Apr 23, 2020 05:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading