اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف حسین طلعت اور سرفراز احمد کی پاکستانی ٹیم میں واپسی

    حسین اور سرفراز احمد کی پاکستانی ٹیم میں واپسی

    حسین اور سرفراز احمد کی پاکستانی ٹیم میں واپسی

    پاکستان نے 18 دسمبر سے نیوزی لینڈ کے ساتھ تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں حسین طلعت اور سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز ہونی ہے۔

    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستان نے 18 دسمبر سے نیوزی لینڈ کے ساتھ تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے، جس میں حسین طلعت اور سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچوں کی ٹی- سیریز ہونی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اتوار کے روز سیریز کے لئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ ظفر گوہر اور راحیل نذیر کی جگہ حسین اور سرفراز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
      حسینطلعت نے آخری مرتبہ گذشتہ سال فروری میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ کھیلا تھا جب کہ سرفرازاحمد  زمبابوے کی سیریز سے باہر ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں واپس آئے تھے۔ ٹیم کا انتخاب کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کے مشورے کے بعد کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کرائسٹ چرچ میں قرنطینہ میں ہے اور اب تک اس کے آٹھ کھلاڑی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کچھ ممبروں نے کوارنٹائن کے اصولوں کی خلاف ورزی کی تھی، جس کے بعد نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے ٹیم کو آخری انتباہ دیا تھا۔
      پاکستان کی ٹی-20 ٹیم اس طرح ہے۔
      بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث رؤف، حسین طلعت، افتخار احمد، عماد وسیم، خوش دل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد موسیٰ خان، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور وہاب ریاض۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: