سوریہ کمار یادو کا حیدرآباد کے کپتان نے لیا ایسا حیرت انگیز کیچ، کسی کو اپنی آنکھوں میں نہیں آیا یقین، دیکھیں ویڈیو

سوریہ کمار یادو کا حیدرآباد کے کپتان نے لیا ایسا حیرت انگیز کیچ، کسی کو اپنی آنکھوں میں نہیں آیا یقین، دیکھیں ویڈیو

سوریہ کمار یادو کا حیدرآباد کے کپتان نے لیا ایسا حیرت انگیز کیچ، کسی کو اپنی آنکھوں میں نہیں آیا یقین، دیکھیں ویڈیو

سوریہ کمار یادو دھوکہ کھا گئے اور انہوں نے کوور کی سمت میں ہوا میں شاٹ کھیلا۔ کور کی سمت میں فیلڈنگ کررہے مارکرم نے یہ حیرت انگیز کیچ لیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Hyderabad, India
  • Share this:
    سن رائزرس حیدرآباد اور ممبئی انڈینس کے درمیان آئی پی ایل 2023 کا 25واں میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ اس میچ میں حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ لیا تھا۔ ممبئی کے لیے اننگ کی شروعات کرنے آئے ایشان کشن اور روہت شرما نے ٹیم کو اچھی شروعات دی۔ حالانکہ، روہت شرما اچھی شروعات ملنے کے  باوجود بڑی اننگ نہیں کھیل پائے اور 28 کے نجی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔

    روہت کے آوٹ ہونے کے بعد کریز پر آئے کیمرن گرین  نے ایشان کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔ ایشان بھی روہت کی طرح اپنی اننگ کو بڑی اننگ میں تبدیل نہیں کرپائے اور 38 رنوں کے اسکور پر آوٹ ہوگئے۔  حیدرآباد کے کپتان ایڈم مارکرم نے دوڑتے ہوئے ان کا شاندار کیچ پکڑا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    پہلے نہیں ملایا ہاتھ، اب کوہلی نے گانگولی کو انسٹاگرام پر کیا اَن فالو

    ساتھ ہی اس کے بعد کریز پر آنے والے سوریہ کمار یادو اس میچ میں ایک بار پھر ناکام رہے اور 7 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ سوریہ کمار یادو کو پویلین واپس بھیجنے میں حیدرآباد کے کپتان مارکرم کا کردار اہم تھا، کیونکہ انہوں نے ایسا کیچ لیا کہ شائقین کو یقین نہیں آیا۔


    یہ بھی پڑھیں:

    رہانے نے اس طرح سے چنئی کو جتوایا میچ، نہیں تھم رہی ہیں آر سی بی کے ساتھ میچ کی باتیں

    ممبئی انڈینس کی اننگ کا 12واں اوور ڈالنے آئے مارکو جانسن نے اوور کی پانچویں گیند آف اسٹمپ پر ڈالی، یہ دھیمی گیند تھی جس پر سوریہ کمار یادو دھوکہ کھا گئے اور انہوں نے کوور کی سمت میں ہوا میں شاٹ کھیلا۔ کور کی سمت میں فیلڈنگ کررہے مارکرم نے اپنی بائیں سمت میں ہوا میں ڈائیو لگائی اور ایک شاندار کیچ پکڑ لیا۔ مارکرم کا یہکیچ کافی شاندار تھا جس نے بھی یہ کیچ دیکھا، وہ حیران رہ گیا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: