’میں نہ تو باغی ہوں اور نہ ہی۔۔۔‘ ثانیہ مرزا نے نکالی بھڑاس، دیا ہر سوال کا تیکھا جواب

’میں نہ تو باغی ہوں اور نہ ہی۔۔۔‘ ثانیہ مرزا نے نکالی بھڑاس، دیا ہر سوال کا تیکھا جواب

’میں نہ تو باغی ہوں اور نہ ہی۔۔۔‘ ثانیہ مرزا نے نکالی بھڑاس، دیا ہر سوال کا تیکھا جواب

ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ اپنی زندگی اپنی شرائط پر گزارنا چاہتی ہیں۔ ثانیہ نے کہا، 'میں خود ایمانداری کے ساتھ جینے کی کوشش کرتی ہوں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Dubai
  • Share this:
    ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرا کو زندگی اپنی شرطوں پر جینے کا کوئی ملال نہیں ہے۔ کئی لوگ ثانیہ کو نئے ٹرینڈ سیٹر قائم کرنے والے مانتے ہیں جب کہ کچھ انہیں بندھنوں کو توڑنے والا قرار دیتے ہیں۔ خود ثانیہ حالانکہ ان باتوں سے اتفاق نہیں رکھتی۔ ان کا ماننا ہے کہ وہ بس اپنی شرطو ںپر زندگی جینا چاہتی ہیں۔ ثانیہ نے ٹینس میں حیرت انگیز کامیابی حاصل کی ہے جس کے آس پاس کوئی بھی ہندوستانی خاتون ٹینس کھلاڑی نہیں ہے۔ وہیں بین الاقوامی کھلاڑیوں میں بھی دیکھیں تو آنے والے وقت میں ثانیہ کی طرح کامیابی حاصل کرنے والی دور دور تک کوئی نظر نہیں آرہی ہے۔ ثانیہ نے ایک قابل مثال زندگی جی ہے۔ ثانیہ نے دبئی میں اپنے گھر پر ایک انٹرویو میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اپنے طریقے سے کام کرنے کی ہمت کرتے ہیں اسے لے کر سماج کو اختلافات کو تسلیم کرنا چاہیے اور کسی کو ’ویلن یا ہیرو‘ کے طور پر پیش کرنے سے بچنا چاہیے۔

    میں نے کسی اصول یا بندھن کو نہیں توڑا ہے!

    انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائر ہونے والی ثانیہ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں نے کوئی اصول یا پابندی توڑی ہے۔ یہ کون لوگ ہیں جو یہ اصول بنا رہے ہیں اور یہ کون لوگ ہیں جو یہ وضاحت کر رہے ہیں کہ آئیڈیل کیا ہے؟‘‘ دبئی میں اپنا آخری ٹورنامنٹ (WTA) کھیلنے والی ثانیہ نے کہا، ’’میرے خیال میں ہر شخص مختلف ہے اور ہر شخص کو آزادی ہونی چاہیے۔ 36 سالہ ہندوستانی کھلاڑی نے کہا، 'مجھے لگتا ہے کہ ایک معاشرے کے طور پر یہ وہ جگہ ہے جہاں ہم شاید بہتر کر سکتے ہیں۔ ہمیں صرف اس لیے لوگوں کی تعریف یا بدتمیزی نہیں کرنی چاہیے کہ وہ کچھ مختلف کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    پاکستان کو مل گیا دوسرا انضمام، PSL میں گیندبازوں کی اڑائی دھجیاں،صرف3رن سے رہ گئی سنچری

    انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ اپنی زندگی اپنی شرائط پر گزارنا چاہتی ہیں۔ ثانیہ نے کہا، 'میں خود ایمانداری کے ساتھ جینے کی کوشش کرتی ہوں۔ میں نے یہی کرنے کی کوشش کی ہے۔ میں نے اپنے آپ سے سچے رہنے کے ساتھ ساتھ اپنی شرائط پر زندگی گزارنے کی کوشش کی ہے۔ میرے خیال میں ہر ایک کو ایسا کرنے کے قابل ہونا چاہئے اور اسے ایسا کرنے کی آزادی ہونی چاہئے۔ کسی کو یہ نہیں کہنا چاہئے کہ آپ نئے معیارات مرتب کر رہے ہیں۔ آپ قواعد کو توڑ رہے ہیں کیونکہ آپ کچھ کر رہے ہیں جو آپ کرنا چاہتے ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: