’میرے پاس ان سب باتوں کے لیے وقت نہیں‘، حالیہ ویڈیو سے وراٹ نے کیا’جوابی حملہ‘
’میرے پاس ان سب باتوں کے لیے وقت نہیں‘، حالیہ ویڈیو سے وراٹ نے کیا’جوابی حملہ‘
کوہلی ڈرامائی انداز میں کوڈ ورڈ میں ٹوئٹ کررہے ہیں، لیکن ایک عام فین بھی اسے ڈی کوڈ کرسکتا ہے کہ یہ ٹوئٹ کس واقعہ سے جڑے ہیں یا کس جانب اشارہ کررہے ہیں۔
وراٹ کوہلی نے ابھی تک آر سی بی کے سفر میں بیٹ سے کافی تعاون کیا ہے، لیکن کہیں نہ کہیں اس وقت ان کی بیٹنگ سے زیادہ بحث اس تنازعہ نے لے لی ہے جو گزشتہ پیر کو لکھنو کے ساتھ کھیلے گئے میچ میں گوتم گمبھیر کے ساتھ ہوا تھا۔ تبھی سے یہ جھڑپ دنیا بھر میں اور سینئر کرکٹروں کے درمیان موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ واقعہ مین شامل تینوں کھلاڑیوں پر بھی جرمانہ لگا ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ متاثرہ کھلاڑیوں پر سے اس کا اثر کم نہیں ہورہا ہے۔ اور اس کا اندازہ صاف طور پر وقت بہ وقت سوشل میڈیا پر آرہے کمنٹوں سے لگایا جارہا ہے۔ افغانی تیز گیند باز اور کوہلی ڈرامائی انداز میں کوڈ ورڈ میں ٹوئٹ کررہے ہیں، لیکن ایک عام فین بھی اسے ڈی کوڈ کرسکتا ہے کہ یہ ٹوئٹ کس واقعہ سے جڑے ہیں یا کس جانب اشارہ کررہے ہیں۔
واقعہ کے بعد ایل ایس جی کے پیس بالر ناوین نے مینٹور گوتم کے ساتھ ’گمبھیر‘ کیپشن لکھتے ہوئے تصویر پوسٹ کی تھی، لوگوں سے ایسا برتاو کرو، جیسا آپ خود کے لیے چاہتے ہو۔‘ اس پرگمبھیر نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا، جیسے ہو، آپ ویسے بنے رہو، اس کے بعد ناوین نے ممبئی کے ہاتھوں آر سی بی کی ہار کے بعد اپنے انسٹا پر لکھا، ’سوئٹ مینگوز‘۔
بہرحال، آج وراٹ کوہلی نے بھی غیر متوقع طور پر جوابی حملہ کرتے ہوئے انسٹا اسٹوری پر لکھا۔ اس کے لیے کوہلی نے امریکی اداکار کیون ہارٹ کی تصویر کا سہارا لیتے ہوئے کیپشن ’ورڈز‘ لکھا۔ جیسے ہی کوہلی نے یہ پوسٹ کیا، ان کا پیغام وائرل ہوگیا اور مداح اس سے جڑ رہے ہیں۔
پوسٹ کے ساتھ وراٹ نے لکھا، آپ کتنے ہی جذباتی ہوں یا آپ کتنے بھی زیادہ تکلیف محسوس کرسکتے ہیں، زنگی کو آگے چلنا ہوتا ہے۔ زندگی کسی کے لیے بھی نہیں رُکتی۔ اس لیے اگر آپ کارروائی پر عمل نہیں کرتے، یا یہ بات نہیں سمجھتے، تو آپ ان حالات میں پھنس جاتے ہو، جس مخصوص وقت کے اندر آپ تکلیف محسوس کرتے ہو۔ اس لیے، غلط سوچ، ناراضگی اور منفی سوچ کے لیے میرے پاس وقت نہیں ہے۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔