ہوم » نیوز » اسپورٹس

ایان چیپل کی پیشین گوئی، بین الاقوامی کرکٹ میں 100 سنچری نہیں بلکہ یہ بڑا کمال کریں گے کوہلی

ایان چیپل کا ماننا ہے کہ وراٹ کوہلی تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 120 بین الاقوامی سنچری بناسکتے ہیں۔

  • Share this:
ایان چیپل کی پیشین گوئی، بین الاقوامی کرکٹ میں 100 سنچری نہیں بلکہ یہ بڑا کمال کریں گے کوہلی
وراٹ کوہلی کا جلوہ برقرار ہے۔ کرکٹ دنیا ان کی مرید ہوتی جارہی ہے۔

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی ان دنوں زبردست کارکردگی کی بدولت کرکٹ دنیا کے 'سپراسٹار' بنےہوئے ہیں۔ حالات کچھ ایسے ہیں کہ موجودہ دورمیں ایسا کوئی بلے بازنہیں ہے جوانہیں سخت ٹکردینے کا دم رکھتا ہو۔ ویسے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، انگلینڈ کے جوروٹ اورگزشتہ ایک سال سے پابندی کا سامنا کررہے آسٹریلیا کے اسٹیواسمتھ سے ان کا موازنہ کیا جاتا ہے، لیکن کوہلی نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں بہترین بلے بازی اورکپتانی کرکے خود کومقبول بنالیا۔


حالانکہ کپتان کوہلی کے سامنے سب سے بڑا ہدف یا پھرچیلنج سچن تندولکرکی 100 سنچریاں ہیں۔ کوہلی کے نام اس وقت 64 بین الاقوامی سنچریاں ہیں اوروہ سچن (100) اوررکی پونٹنگ (71) کے بعدتیسرے نمبرپرہیں۔ جبکہ اگرفعال اورسرگرم کرکٹروں کی بات کی جائے توجنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ (55) سنچری کے ساتھ بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں، لیکن ان کے سامنے وراٹ کوہلی سے قبل جیک کیلس (63) اورکمارسنگا کارا (63) بڑے چیلنج ہیں۔


ویسے ہرکوئی جانتا ہےکہ وراٹ کوہلی ہی وہ بلے بازہیں، جو بین الاقوامی کرکٹ میں سنچری تندولکرکی سنچریوں کی سنچری کوتوڑنے کا دم رکھتے ہیں۔ تاہم آسٹریلیا کےعظیم کپتان اورکھلاڑی ایان چیپل وراٹ کو لے کرالگ ہی رائے رکھتےہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ ونڈے کے عظیم بلے باز کی بحث میں بھی وراٹ کوہلی عظیم کھلاڑی ووین رچرڈس، سچن تندولکر اوراے بی ڈی ویلیئرس کوپیچھے چھوڑدیں گے اوراپنے کرکٹ کیریئرکا اختتام 'ونڈے میچوں کے سرڈونالڈ بریڈ مین' کے طورپرکریں گے۔


انہوں نے آئی ایس پی این کرک انفومیں اپنے کالم میں لکھا 'کوہلی اپنی ونڈے بلے بازی کے طریقے سے مجھے رچرڈس کی یاد دلاتے ہیں، وہ شاندارشاٹ لگاتے ہیں اورکئی روایتی اسٹروکس پرانحصارکرتے ہیں۔ اگروہ اسی موجودہ رفتارسے رن بنانا جاری رکھے گا تو تندولکرکی کل سنچریوں کوپارکرلے گا اوراس لٹل ماسٹرسے تقریباً 20 سنچری آگے رہے گا'۔

ایان چیپل نے آگے لکھا "اگروہ (وراٹ) ان شاندارحصولیابیوں کو حاصل کرنے کے قریب بھی پہنچ جاتا ہے تواس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ونڈے بلے بازوں کا سرڈان بریڈ مین بن جائے گا"۔ بہرحال وراٹ کوہلی کے نام اس وقت 77 ٹسٹ میں 25 سنچری تو219 ونڈے میچوں میں 39 سنچریاں درج ہیں۔ امید ہےکہ اپنے گولڈن ٹائم میں چل رہا یہ بلے بازآئندہ کچھ سال میں سچن کی 100 سنچریوں کے ریکارڈ کوتوڑتے ہوئے شاید ایان چیپل کی امید (120 سنچری) پرکھرا اترے۔ حالانکہ کوہلی کی 'وراٹ' صلاحیت پرکسی کو شک نہیں ہے۔
First published: Jan 21, 2019 06:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading